چکمگلورو: سرکاری ڈگری کالج میں اسکارف اور کیسری شال کا تنازعہ : سرپرستوں کی میٹنگ میں حل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th January 2022, 8:56 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

چکمگلورو:11؍ جنوری (ایس اؤ نیوز) گذشتہ دس دنوں میں ضلع کے کوپا تعلقہ بالگڑی دیہات کی سرکاری ڈگری کالج میں کیسری شال اور اسکارف کا تنازعہ پُرامن طور پر حل ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

کالج کے پرنسپال نے کالج میں زیر تعلیم طالبات کے سرپرستوں اور والدین کی میٹنگ بلائی۔ میٹنگ میں متحدہ فیصلہ لیاگیا کہ کالج میں مسلم طالبات اسکارف نہیں پہنیں گی بلکہ سر پر صرف  پراپنی اوڑھنی پہن سکتی ہیں۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ  اوڑھنی پِن سے باندھ نہیں سکتیں۔

میٹنگ میں کالج پرنسپال اننت نے بات کرتےہوئےکہاکہ 2018میں اسی طرح کا تنازعہ پیدا ہواتھا اس وقت منعقدہ میٹنگ میں فیصلہ لیاگیا تھا کہ مسلم طالبات سرپر اوڑھنی اوڑھ سکتی ہے۔ اب کی بار بھی یہی مسئلہ پیدا ہواہے۔ اس مرتبہ بھی آپ سب کے صلاح ومشورے سے اسی طرح کافیصلہ لینے کا طئے کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  کالج میں طلبا نظم وضبط کی خلاف ورزی کریں گے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے امنتبہ کیا کہ  اگر کوئی طلبا آج کے فیصلے کےخلاف عمل کرتےہیں تو ان کے والدین کو بلا بھیج کر ان کی ٹرانسفر سرٹیفکٹ ہاتھ میں دے کر بھیج دیں گے۔

میٹنگ میں  رکن اسمبلی راجے گوڈا نے بات کرتےہوئے کہاکہ طلبا پڑھائی کی طرف توجہ دیں ، کالج میں طلبا نظم وضبط کے ساتھ رہیں اور کالج میں کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کاکام نہ کریں۔

کالج میں مسلم طالبات اسکارف پہن کر کالج آنے لگیں تو ہندو طالبات نے بھی کیسری شال ڈال کر آنے لگیں۔ ایک ہفتہ پہلے اسکارف کے خلاف احتجاج بھی کیاگیا تھا۔ آج کالج پرنسپال نے والدین وسرپرستوں کی میٹنگ منعقد کرتےہوئے مسئلہ کو حل کرلیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔