آئی پی ایل 2020: پنجاب پر چنئی سپر کنگس کی 10 وکٹ سے فتح

Source: S.O. News Service | Published on 5th October 2020, 2:54 PM | اسپورٹس |

دوبئی،5؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) فارم میں واپس آئے شین واٹسن (ناٹ آؤٹ 83) اور فارم میں چل رہے فاف ڈو پلیسز (ناٹ آؤٹ 87) کی شاندار نصف سنچریوں اور ان کے درمیان 181 رن کی ناٹ آؤٹ اوپنگ شراکت داری کی بدولت چنئی سپر کنگس نے کنگس الیون پنجاب کو اتوار کو یکطرفہ انداز میں 10 وکٹ سے شکست دیکر جیت حاصل کرلی۔ پنجاب نے کپتان لوکیش راہل کی 63 رن کی شاندار نصف سنچری والی اننگز سے 20 اوور میں چار وکٹ پر 178 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا، لیکن واٹسن اور ڈو پلیسز کی اوپننگ شراکت داری نے اس اسکور کو چھوٹا ثابت کردیا۔

چنئی نے 17.4 اورر میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 181 رن بناکر آسان جیت اپنے نام کرلی۔ اس سیشن میں کسی بھی ٹیم کی 10 وکٹ سے یہ پہلی جیت ہے جبکہ چنئی کی آئی پی ایل تاریخ میں 10 وکٹ سے یہ پہلی جیت ہے۔ چنئی کی پانچ میچوں میں یہ دوسری جیت ہے اور اس کے چار پوائنٹ ہوگئے ہیں۔ چنئی نے مسلسل تین میچ ہارنے کے بعد جیت حاصل کی ہے اور وہ آٹھویں مقام سے چھٹے مقام پر پہنچ گئی ہے۔ پنجاب کو پانچ میچوں میں چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ آٹھویں اور آخری مقام پر کھسک گئی ہے۔

واٹسن نے فارم میں واپس آتے ہوئے 53 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 83 رن میں 11 چوکے اور تین چھکے لگائے جبکہ ڈو پلیسز نے 53 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 83 رن میں 11 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ دونوں کے درمیان 181 رن کی ناٹ آؤٹ شراکت داری چنئی کے لئے آئی پی ایل کی تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی شراکت داری ہے۔

اس سے قبل راہل نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور 52 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 63 رن بنائے۔ مینک اگروال نے 26، مندیپ سنگھ نے 27، نکولس پورن نے 33، گلین میکسویل نے ناٹ آؤٹ 11 اورسرفرا خان نے ناٹ آؤٹ 14 رن کا تعاون دیا۔ میانک نے 19 گیندوں پر تین چوکے، مندیپ نے 16 گیندوں پر دو چھکے، پورن نے 17 گیندوں پر ایک چوکا اور تین چھکے، میکسویل نے سات گیندوں پر ایک چوکا لگایا اور سرفراز نے نو گیندوں پر دو چوکے لگائے۔ چنئی کی جانب سے شاردل ٹھاکر نے 39 رن دے کر دو وکٹ لئے جبکہ رویندر جڈیجہ اور پیوش چاولا نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

پنجاب نے اپنی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی تھیں اور کرون نائر، کرشنپا گوتم اور جمی نیشم کی جگہ ٹیم میں مندیپ سنگھ، ہرپریت برار اور کرس جورڈن کو شامل کیا۔ دھونی کی زیرقیادت چنئی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور ٹیم نے 10 وکٹوں سے دھماکہ خیز جیت حاصل کی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...