آئی پی ایل2020: آخری گیند تک چلے دلچسپ مقابلے میں کولکاتا پر چنئی کی فتح

Source: S.O. News Service | Published on 29th October 2020, 11:53 PM | اسپورٹس |

دبئی،29؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) آخری گیند تک چلے آج آئی پی ایل کے 49ویں میچ میں چنئی سپر کنگز نے فتح کا پرچم لہرا کر کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے لیے پلے آف میں پہنچنے کی راہ مشکل کر دی ہے۔ کولکاتا نے 20 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر 172 رن کا بہترین اسکور کھڑا کیا تھا، لیکن آج چنئی کے بلے باز ریتو گائیکواڈ اور امباتی رائیڈو نے اس اسکور کو چھوٹا ثابت کر دیا۔ آخر کے اووروں میں رویندر جڈیجہ نے بھی طوفانی انداز میں بلے بازی کی جس کی وجہ سے ایک وقت جیتتی ہوئی نظر آ رہی کولکاتا کی ٹیم آخری گیند پر میچ ہار گئی۔ 20 اوور میں چنئی نے 4 وکٹ کے نقصان پر 178 رن بنا ڈالے، یعنی ٹیم کو 6 وکٹ سے جیت نصیب ہوئی۔

آئی پی ایل پلے آف میں پہنچنے سے قاصر چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے آج ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے سلامی بلے بازوں شبمن گل اور نتیش رانا نے ٹیم کو ایک اچھی شروعات دی تھی، لیکن بہترین بلے بازی کر رہے شبمن گل 17 گیندوں پر 26 رن بنا کر آٹھویں اوور میں آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت ٹیم کا اسکور 53 رن تھا۔ یہاں پر کولکاتا کی ٹیم تھوڑی لڑکھڑائی اور تھوڑے تھوڑے رن کے فرق پر سنیل نرائن (7 رن)، رنکو سنگھ (11 رن) اور کپتان ایان مورگن (15 رن) آؤٹ ہوتے چلے گئے۔ اچھی بات یہ رہی کہ نتیش رانا نے ایک طرف سے اچھی بلے بازی کی اور جب وہ اٹھارہویں اوور کی پہلی گیند پر آؤٹ ہوئے تو 61 گیندوں پر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 87 رن بنا چکے تھے۔ انھوں نے رنوں کی رفتار بھی بڑھائی اور ایک طرف سے وکٹ گرنے کا سلسلہ بھی روکے رکھا۔

آخر کے اوور میں کولکاتا کے سابق کپتان دنیش کارتک نے طوفانی بلے بازی کی۔ انھوں نے محض 10 گیندوں پر 21 رن بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ انھوں نے اپنی اس چھوٹی سی اننگ میں 3 چوکے لگائے۔ راہل ترپاٹھی نے 2 گیندوں پر 3 رن بنائے اور وہ بھی ناٹ آؤٹ رہے۔ مقررہ 20 اوور میں کولکاتا نے 5 وکٹ کے نقصان پر 172 رن بنائے جو مقابلے کے لیے ایک بہترین اسکور تھا۔

چنئی کی طرف سے گیندبازی میں لنگی انگیڈی سب سے کامیاب رہے جنھوں نے 2 وکٹ لیے، لیکن 4 اوور میں انھوں نے 34 رن دیے۔ سب سے کفایتی گیندباز رویندر جڈیجہ رہے جنھوں نے 3 اوور میں 20 رن دے کر 1 وکٹ لیا۔ 1-1 وکٹ کرن شرما اور مشیل سینٹنر کو حاصل ہوا جنھوں نے بالترتیب 4 اوور میں 35 رن اور 3 اوور میں 30 رن دیے۔ علاوہ ازیں دیپک چاہر نے 3 اوور میں 31 رن اور سیم کرن نے 3 اوور میں 21 رن دیے اور ان دونوں کو کوئی وکٹ حاصل نہیں ہوا۔

173 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری چنئی کے لیے ایک بار پھر شین واٹسن نے مایوس کیا جو 19 گیندوں پر محض 14 رن بنا کر ورون چکرورتی کا شکار ہو گئے۔ لیکن اس کے بعد رتوراج گائیکواڈ کا ساتھ دینے آئے امباتی رائیڈو نے ایک بہترین شراکت داری کی۔ دونوں نے مل کر تقریباً 6 اوور میں 68 رن بنائے۔ میچ پر جب چنئی کی گرفت بالکل مضبوط نظر آ رہی تھی تو رائیڈو 20 گیندوں پر 38 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد کپتان مہندر سنگھ دھونی محض ایک رن بنا کر چکرورتی کا شکار ہو گئے اور میچ نے دلچسپ موڑ لے لیا۔

اب تک بہترین بلے بازی کر رہے سلامی بلے باز ریتوراج گائیکواڈ 18ویں اوور کی دوسری گیند پر اس وقت آؤٹ ہوئے جب ٹیم کا اسکور 140 رن تھا۔ گائیکواڈ نے 53 گیندوں پر 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 72 رنوں کی اننگ کھیلی۔ یہاں پر ٹیم کے لیے مشکلیں پیدا ہو گئیں کیونکہ میدان میں سیم کرن اور رویندر جڈیجہ کی شکل میں دو نئے بلے باز تھے۔ لیکن رویندر جڈیجہ نے اپنی طاقت دکھائی اور فرگوسن کے 19ویں اور کملیش ناگرکوٹی کے 20ویں اوور میں خوب رن بٹورے۔ آخری دو گیندوں پر جیت کے لیے 7 رن بنانے تھے اور جڈیجہ نے دونوں ہی گیندوں پر چھکا لگا کر جیت کو چنئی کی جھولی میں ڈال دیا۔ جڈیجہ 11 گیندوں پر 31 رن کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی جب کہ سیم کرن نے 14 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 13 رن بنائے۔

آج کولکاتا کی طرف سے ورون چکرورتی اور سنیل نرائن کو چھوڑ دیا جائے تو کسی نے بھی اپنی گیندبازی سے متاثر نہیں کیا۔ چکرورتی نے 4 اوور میں محض 20 رن دے کر 2 وکٹ لیے، جب کہ نرائن نے 4 اوور میں 23 رن دیے حالانکہ انھیں کوئی وکٹ حاصل نہیں ہوا۔ 2 وکٹ پیٹ کمنس کو ملے جنھوں نے 4 اوور میں 31 رن دیے۔ کملیش ناگر کوٹی نے 3 اوور میں 34 رن، لاکی فرگوسن نے 4 اوور میں 54 رن اور نتیش رانا نے 1 اوور میں 16 رن دے ڈالے اور انھیں کوئی وکٹ بھی حاصل نہیں ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...