چشمہ تعصب کا نہیں انسانیت کا لگائیں۔ ۔۔۔۔ (از:۔مدثراحمد)

Source: S.O. News Service | Published on 27th April 2021, 5:07 PM | اسپیشل رپورٹس |

کہاجاتاہے کہ حضرت یوسف علیہ السلام نے جب مصرکی باگ ڈور سنبھالی تو انہوں نے سب سے پہلے وہاں کے لوگوں کیلئے اگلے14 سال کیلئے منصوبہ بندی یعنی پلاننگ کی کہ کس طرح سے ان کیلئے سہولیات فراہم کی جائیں،چونکہ حضرت یوسف علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے نبی تھے تو انہیں اس بات کا الہام ہواکہ آنے والے دنوں میں کیا ہوسکتاہے،اسی وجہ سے انہوں نے قحط سالی کااندازہ لگاکر 7سال کااناج ذخیرہ کروایا،لوگوںسے خوب محنتیں کروائیں اور غلہ اکٹھاکیا۔اس واقعہ سے ہمارے لئے ایک سبق یہ ملتاہے کہ ہمیں مستقبل کیلئے بھی تیاریاں کرنی ہونگی اور کسی بھی واقعہ سے نمنٹے کیلئے تیاریاں کرنی ہونگی۔جب یوسف علیہ السلام کے دورمیں قحط آیاتو یوسف علیہ السلام نے ذخیرہ کئے گئے اناج کوپوری پلاننگ کےساتھ تقسیم کیا جس کی وجہ سے مصرکے لوگ قحط سالی  سے بچ گئے اور اللہ کے اس برگزیدہ بندےنے پوری انسانیت کیلئے کام کیا۔

اس وقت ملک بھر میں کوروناسے حالات بدترین ہوتےجارہے ہیں۔ہر طرف نفسی نفسی کا عالم ہے،حکومتیں صرف مریضوں کے اعداد وشمارات بتارہی ہیںنہ کہ ان مریضوں کو جو سہولت پہنچانی ہے،اُس تعلق سے کسی طرح سے منظم انتظامات کے تعلق سے وضاحت نہیں دے رہی ہیں۔جب بھی کو ئی آفت ،مصیبت،فسادات یا وباء پھیلتی ہے تواس کا سب سے زیادہ اثر اقلیتوں پر پڑتاہے،اس وقت بھارت میں اگر اقلیتی ہیں تو وہ مسلمان ہیں،تو ظاہرسی بات ہے کہ کوروناکی وباء،لاک ڈائون،اسپتالوں میں علاج،مزدورطبقہ ومتوسط طبقے کاگھر چلنا،عام لوگوں کی ضروریات پوری ہونایہ سب متاثر ہونگی۔ایسے میں مسلمانوں کا وہ طبقہ جو مالدارہے اور جن کا زکوٰۃ نکلتاہےاورجو لوگ رمضان میں نیکیاں کمانے کے مقصد سے کچھ بڑے بڑے کام انجا م دینا چاہتے ہیں وہ تمام مل کر حکمت عملی سے کا م کریں۔اس وقت کوروناجیسے مہلک حالات میں بھی مدرسوں کی تعمیرومسجدوں کی تعمیر کابیڑااٹھایاجارہاہے اور ا س کیلئے بھی باقاعدہ طور پر چندے بھی اٹھائے جارہےہیں،اگر مدرسوں میں تعلیمی سرگرمیاں جاری ہیں تو اساتذہ کا حق ہے کہ انہیں تنخواہوں سے نوازاجائے اور مسجد میں امام و موذن ہیںتو ان کی تنخواہ جاری کی جائے،لیکن مدرسوں میں سینکڑوں طلباء کی تعلیم کا غلط حوالہ دیکر یا پھر مسجدوں کی تعمیر کیلئے دل کھول کر چندہ دینے کی اپیل کرکے ،ضرورتمندوں کےحق کو نہ چھینیں، یقیناً مسجد ومدرسوں کا راستہ بھی ثواب اور نیکی کا راستہ ہے،اُسی طرح سےخداکی مخلوق کی خدمت کا راستہ بھی نیکی اور بھلائی کا راستہ ہے۔اب رمضان ہے،کم وبیش ہر محلے میں رمضان کٹ پہنچائے گئے ہیں،لیکن رمضان کے بعد بھی حالات سدھرنے والے نہیں ہیں،ایسے میں خدمت خلق کیلئےہمیں منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے،راشن ،دوائی،کفن دفن جیسے معاملات کیلئے ایک دوسرے کا تعائون کرنے کیلئےاپنے زکوٰۃ فطرےاور چندوں کو محفوظ رکھیں،جب جان سلامت ہو توسب ہوسکتاہے،مسجدکی تعمیر بھی آگے چل کرکی جاسکتی ہے،مدرسے کی مددبھی کی جاسکتی ہے،عبادتیں بھی کی جاسکتی ہیں،لیکن جب جان ہی نہ رہے گی تو کیسےاور کس پر ہم شکوہ کرینگے۔وقت سنگین ہے،ہم وقت کی نزاکت کو نہیں سمجھ رہے ہیں،حریف قومیں اُن کے اپنے ہیلپ سینٹر بنارہے ہیں،اُن کے اپنے دکانداروں کواناج ذخیرہ کرنے کیلئے تعائون کررہے ہیں تاکہ آنے والے دنوں میں ذخیرہ کئے گئے اناج کو اُن کی قوموں میں تقسیم کیاجائے۔ہم اور آپ دیکھ رہے ہیںکہ کس طرح سے سکھوں کی ایک تظیم خالصہ نے انسانی خدمت کیلئے کوویڈ سینٹر قائم کیا ،اب انہوںنے300 آکسیجن سلنڈرفراہم کئے ہیں جوجہاں ضرورت ہوں وہاں پہنچایاجارہاہے۔مشکل وقت میں ایسا کام ہوناچاہیےنہ کہ اس بات کی بحث ہوکہ مسجدکو کوویڈسینٹر بنایاجائے یا نہیں۔مسجد کوبیماروںکی تیماداری کا مرکز بنایاجائے یانہیں،زکوٰۃ کو کوویڈسینٹرکیلئے خرچ کیاجائے یا نہیں۔یہ سب بحث ومباحثے وہ لوگ کررہے ہیں جن کا عملی حلقے میں کوئی وجودہی نہیں۔اگر ڈاکٹر مریض کو مسلمان سمجھ کر چھوڑ دے تو ہر مسلمان موت کے منہ میں چلا جائیگااور ایک مسلم ڈاکٹر ہندو کا علاج کرنا چھوڑ دے تو وہ نہ صرف ہندوئوں کاقاتل ہوگا بلکہ وہ ساری انسانیت کا قاتل کہلائیگااور وہ لوگ جو یہ کہہ رہے ہیںکہ تعصب کی وجہ سے مسلمان زیادہ مررہے ہیں،تو ان کیلئے جواب یہ ہے کہ کانگریس کے دورمیں جو اسپتال و ڈاکٹر مریضوں کا علاج کررہے تھے وہی ڈاکٹر اورد اسپتال بی جے پی کے دورمیں بھی کا م کررہے ہیں۔چشمہ تعصب کا نہیں انسانیت کا لگا کر کا م کرناچاہیے۔

(مضمون نگار شموگہ سے شائع ہونے والے روزنامہ آج کا انقلاب کے ایڈیٹر ہیں)

ایک نظر اس پر بھی

یہ الیکشن ہے یا مذاق ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آز: ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ایک طرف بی جے پی، این ڈی اے۔۔ جی نہیں وزیر اعظم نریندرمودی "اب کی بار چار سو پار"  کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف حزب اختلاف کے مضبوط امیدواروں کا پرچہ نامزدگی رد کرنے کی  خبریں آرہی ہیں ۔ کھجوراؤ میں انڈیا اتحاد کے امیدوار کا پرچہ نامزدگی خارج کیا گیا ۔ اس نے برسراقتدار ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...