حیدرآباد میں خاتون ڈاکٹر کی آبروریزی اور زندہ جلا دینے کی لرزہ خیز واردات،چار افراد گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 30th November 2019, 1:04 PM | ملکی خبریں |

حیدرآباد،30؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)  حیدرآباد میں ایک دل دہلانے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جس نے لڑکیوں اورخواتین کی حفاظت پر ایک بارپھرسوال اٹھایا ہے۔ حیدرآباد کے نواحی میں شاد نگر کے انڈر پاس کے قریب خاتون ڈاکٹر پرینکا ریڈی کی جلی ہوئی لاش ملی ہے۔خاتون کی اجتماعی آبرویزی و قتل کیس میں اب تک پولیس نے چار افراد کو گرفتارکرلیاہے۔ پولیس نےبتایاکہ اس معاملہ میں محمد پاشاہ، نوین، کیشولو،شیوا کو گرفتار کیاگیاہے۔

پولیس کا کہناہے کہ اس معاملہ کے اہم ملزم محمد پاشاہ کا تعلق ضلع محبوب نگر سے ہیں۔پولیس شبہ ظاہر کیاہے کہ ملزمین نے پہلے متاثرہ کی اسکوٹی کوپنکچرتاکہ اسے اپنی ہوس کا شکار بنا سکیں۔تلنگانہ پولیس نے بتایا کہ ملزمین نے متاثرہ لڑکی کی مدد کرنے کے بہانے اسے ایک سنسان مقام پرلے گئے اور وہاں اس کی اجتماعی عصمت ریزی کی گئی جس کےبعد اس کا قتل کردیاگیا اور لاش کو ایک ڈی سی ایم کے ذریعہ شاد نگر انڈر پاس کے قریب پہنچادیاگیا۔پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمین کی شناخت کی ہے۔ یادرہے کہ حیدرآباد کےنواحی علاقہ شاد نگر میں ایک انسانیت سوزواقعہ پیش آیاہے۔

خاتون ویٹنری ڈاکٹرکونذرآتش کردیاگیا۔لاش کی شناخت 27 سالہ پرینکا ریڈی کےطورپرکی گئی تھی۔ابتدائی رپورٹ کےمطابق مہلوکہ کوجنسی ہراسانی کی شکاربنایاگیا ہے۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات کے لئے 10 ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔وہیں دوسری جانب نیشنل ویمن کمیشن نے اس معاملہ کا ازخود نوٹ لیاہے۔ متوفیہ ڈاکٹر نے آخری بار میں نے اپنی بہن سے بات کی تھی 22 سالہ پرینکا ریڈی ویٹنری ڈاکٹرہے ، وہ کلورکے ویٹنری اسپتال میں بدھ کے روزاپنی ڈیوٹی انجام دینے کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ اس نے اپنا اسکوٹی ٹول پلازہ پرکھڑی کی۔رات کوگھرواپسی کے دوران تواس نے دیکھا کہ اس اسکوٹی کا ایک ٹائر پنکچرہوگیا۔ جس کے بعد اس نے فوراًاپنی بہن کو فون کیا۔

چونکہ رات کا وقت تھا، پریتی (نام تبدیل) نے اپنی بہن سے کہا ، ‘ ٹائر پنکچرہوگیا ہے ، مجھے یہاں ڈر لگ رہاہے۔یہاں صرف ٹرکس ہی قریب دکھائی دے رہے ہیں۔ اس کی بہن نے کہا کہ اسکوٹی کو وہاں چھوڑدو اورٹیکسی بک کرکے گھرآجاؤ۔ تاہم وہ کبھی اپنے گھر نہیں پہنچی۔ اہل خانہ پر ویٹنری ڈاکٹر کی کررہے تھے تلاش پریتی ریڈی نے کال واپس کرنے کی بات کرکے فون سے رابطہ منقطع کردیاتھا۔جب وہ گھر نہیں پہنچی تو گھر والوں نے اسے فون کیا، تب فون بند تھا۔ اس پر، وہ لوگ خود ٹول پلازہ تلاش کرنے نکلے۔ ٹول پلازہ پہنچنے پرانہیں وہاں کوئی نہیں ملا۔ اس کے بعد لواحقین نے رات 11 بجے پولیس میں شکایت درج کروائی۔

جمعرات کو پولیس کو ڈاکٹر کی نعش ملی۔ پولیس کررہی ہے جانچ پولیس کا کہناہے کہ لاش شاد نگرٹاؤن کے قریب چٹانپلی پل کے قریب جلائی گئی۔ انہیں شبہ ہے کہ اس کا قتل عصمت دری کے بعد کیا گیا ہے۔ پولیس نے ٹول پلازہ سے شراب کی بوتلیں ، کپڑے اور ان کے جوتے برآمد کرلئے ہیں۔ سائبر آباد پولیس نے دو ٹرک ڈرائیوروں کو تحویل میں لے لیا ہے۔ قریب ہی ایک مرمت کرنے والی دکان نے پولیس کو بتایا کہ رات ساڑھے نو بجے سے 10 کے درمیان ایک شخص اسکوٹی کی مرمت کرانے کے لئے آیاتھا۔سائبرآباد پولیس کمشنر وی سی سججنار نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم ٹول پلازہ پر موجود سی سی ٹی وی فوٹیج کو اسکین کررہی ہے۔پولیس کوشبہ ہے کہ مجرمین نے پہلے ویٹنری ڈاکٹر کی اسکوٹی کو پنکچرتاکہ بعد میں اسے اپنی بربریت کا شکاربنایاجاسکیں۔

کے ٹی آر نے دلایا یقین تلنگانہ کے وزیربلدی ونظم ونسق وٹی آرایس کے کارگذارصدرکے ٹی راما راؤ نے یقین دلایاہے وہ خاتون کی آبرویزی و قتل کیس کا شخصی طورپرجائزہ لیں گے۔ انہوں نے خواتین سے اپیل کی ہے کہ مشکل حالات میں وہ پولیس کنٹرول روم سے ربط کرنے کے لیے فون نمبر100 پرربط کریں ۔ دریں اثناء اس سانحہ کے بعد سوشل میڈیا پر فرقہ پرستوں نے اسے ہندو مسلم کا نام دے کر فرقہ پرستی پھیلارہے ہیں۔ اور زانی کو مذہب سے جوڑ کر اسلام اور پیغمبر اسلام محمدﷺ کی شان میں گستاخی کررہے ہیں۔ حالانکہ اس کیس میں صرف ایک مسلم نوجوان ہے باقی تین ہندو ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...