عمر خالد اور شرجیل امام کے خلاف چارج شیٹ داخل

Source: S.O. News Service | Published on 24th November 2020, 11:48 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،24؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی پولیس نے جے این یو کے سابق طالب علم  عمر خالد اور شرجیل امام پر دہلی فساد کی ’وسیع ترسازش‘ رچنے کا الزام عائد کرتے ہوئے   سپلمنٹری چارج  شیٹ داخل کردی ہے جس میں دونوں نوجوان لیڈروں پر یو اے پی اے جیسے ظالمانہ قانون کے تحت سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت  کی عدالت میں داخل کی گئی اس چارج شیٹ میں  الزام ہے کہ عمر خالد نے امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ کے دوران دہلی میں فرقہ وارانہ فسادکو ہوادینے کی سازش رچی تاکہ دنیا بھر میں یہ پروپیگنڈہ پھیلایا جاسکے کہ ہندوستان میں مسلمانوں پر مظالم ہورہےہیں۔  چارج شیٹ میں عمر خالد، شرجیل امام اور فیضان خان  کے خلاف یو اے پی اے جیسے سخت قانون کے تحت الزامات عائد کرنے کےساتھ ہی ساتھ   مجرمانہ سازش، فساد، غداری، قتل،غیر قانونی اجتماع اورمذہب، زبان نیز ذات پات کی بنیاد پر  نفرت پھیلانے سے متعلق تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت بھی الزامات عائد کئےگئے ہیں۔ جن دفعات کا اطلاق کیاگیاہے،ان کے تحت جرم ثابت ہونے پر سزائے  موت تک ہوسکتی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...