انکولہ : گریجویٹ حلقہ الیکشن کے دوران کانگریسی  لیڈران  اور ایم ایل اے روپالی کے بیچ  ہوئی  جھڑپ

Source: S.O. News Service | Published on 29th October 2020, 12:08 AM | ساحلی خبریں |

انکولہ،28؍اکتوبر (ایس او نیوز) مغربی گریجویٹ حلقہ کے لئے پولنگ کے موقع پر آج انکولہ  میں رکن اسمبلی روپالی نائک اور کانگریسی لیڈران کے درمیان انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مسئلے کو لے کر  جھڑ پ دیکھنے کو ملی۔

معلوم ہوا ہے کہ جب انتخابی ضابطے کے تحت  سیاسی لیڈروں اور عوامی منتخب نمائندوں کوپولنگ بوتھ سے 200 میٹر دور کی جو پابندی ہے اس کی پروا کیے بغیر بی جے پی رکن اسمبلی اورلیڈران انکولہ تحصیلدار دفتر میں واقع پولنگ بوتھ کے احاطے میں گھس گئے تھے۔اس پر نظر پڑتے ہی ایک کانگریسی کارکن سریش نائک نے ان کی ویڈیو بنانی شروع کردی۔ یہ دیکھتے ہی روپالی نائک کے ساتھ جو بی جے پی کارکنان تھے انہوں نے سریش نائک سے موبائل فون چھین لینے کی کوشش کی۔ اس وقت کانگریسی لیڈر سجاتا گاؤنکر اور رکن اسمبلی روپالی نائک کے درمیان زبانی تکرار شروع ہوگئی۔جس کے بعد دونوں پارٹیوں کے کارکنان ایک دوسرے سےالجھ پڑے اور جھڑپ بڑھنے لگی۔

اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر  کمٹہ اسسٹنٹ کمشنر اجیت ایم اور پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر مداخلت کی اور  دونوں پارٹیوں کے لیڈران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جھگڑا ختم کرنے کی کوشش کی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی