لکھیم پور کھیری تشدد معاملہ میں مرکزی وزیر کے بیٹے آشیش مشرا سمیت 14 کے خلاف الزامات طے

Source: S.O. News Service | Published on 6th December 2022, 11:13 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،6؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  لکھیم پور کھیری کے تکونیا میں ہوئے تشدد کے سلسلے میں منگل کے روز ضلع عدالت میں آشیش مشرا سمیت 14 ملزمان کے خلاف الزامات طے کیے گئے۔ آشیش مشرا مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ اجے مشرا ٹینی کے بیٹے ہیں۔ ضلع حکومت کے وکیل اروند ترپاٹھی نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج سنیل کمار ورما کی عدالت میں تکونیا معاملہ میں آشیش مشرا سمیت 14 ملزمان کے خلاف الزامات طے کر دیئے گئے ہیں۔

اروند ترپاٹھی نے کہا کہ جن ملزمان پر الزامات طے کیے گئے ہیں ان میں آشیش مشرا کے علاوہ انکت داس، نندن سنگھ بشت، لطیف کالے، ستیم عرف ستیہ پرکاش ترپاٹھی، شیکھر بھارتی، سُمت جیسوال، آشیش پانڈے، لوکش رانا، شیشوپال، الاس کمار عرف موہت ترویدی، رنکو رانا، وریندر شکلا اور دھرمیندر بنجارا شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ویریندر شکلا کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 201 کے تحت الزامات طے کیے گئے ہیں۔ باقی ملزمان پر تعزیرات ہند کی دفعہ 147، 148، 149، 302، 307، 326، 427 اور 120 (b) اور موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعہ 177 کے تحت الزامات طے کیے گئے تھے۔ ترپاٹھی نے کہا کہ آشیش مشرا، انکت داس، نندن سنگھ بشت، ستیہ پرکاش ترپاٹھی، لطیف کالے اور سُمت جیسوال کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت بھی الزامات طے کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عدالت نے استغاثہ سے کہا ہے کہ وہ 16 دسمبر کو عدالت میں ثبوت پیش کریں۔

قابل ذکر ہے کہ 3 اکتوبر 2021 کو نگھاسن علاقے کے تکونیا گاؤں میں کسانوں کے احتجاج کے دوران تشدد میں 4 کسانوں سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس معاملے میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا کو کلیدی ملزم قرار دیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

راجستھان: اس مرتبہ نوجوانوں، خواتین، کسانوں، دلتوں و قبائلیوں کی حکومت بنے گی، الور میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز الور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار للت یادو کی حمایت میں عظیم الشان روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں پرینکا کھلی چھت والی گاڑی میں سوار تھیں اور ان کے ساتھ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر ٹیکارام جولی، ...

میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں، جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا جذباتی پیغام

عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے جیل سے لوگوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ’میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں۔‘ سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اروند کیجریوال کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اپنی بدنیتی میں ...

سپریم کورٹ نے امانت اللہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا

دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو پیر (15 اپریل 2024) کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے وقف بورڈ گھوٹالے سے متعلق معاملے میں امانت اللہ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیشگی ضمانت کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ڈی کے ...

آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی کانگریس، کیرالہ میں راہل گاندھی نے چلائی عوامی رابطہ مہم

کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا امیدوار راہل گاندھی نے 15 اپریل کو وائناڈ میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران راہل گاندھی کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوا۔ بیشتر مقامات پر لوگوں کا ہجوم امنڈتا ہوا دکھائی دیا اور کچھ مقامات پر راہل گاندھی رک کر لوگوں سے ...

کانگریس نے انتخابی تشہیر کے لیے جاری کیا ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ، عوام تک پہنچے گی پارٹی کی گارنٹیاں

 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لیڈران کی ریلیاں اور روڈ شو جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے پیر کے روز انتخابی تشہیر کے مقصد سے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ جاری کر دیا ہے۔ کانگریس اس نغمہ کے ذریعہ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ’پانچ نیائے‘ کے تحت دی گئی 25 گارنٹیوں کو ملک ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...