پنجاب کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے چرنجیت سنگھ چنی

Source: S.O. News Service | Published on 19th September 2021, 11:50 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،19؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس نے کیپٹن امریندر سنگھ کے استعفیٰ کے بعد پنجاب حکومت میں کابینہ وزیر رہے چرنجیت سنگھ چنی کو ریاست کا نیا وزیر اعلیٰ بنانے کا اعلان کیا ہے، پنجاب کانگریس کے انچارج ہریش راوت نے ٹوئٹ کر کے اتوار کے روز یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ چرنجیت سنگھ چنی کو متفقہ طور پر کانگریس قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے، دریں اثنا چنڈی گڑھ میں موجود کانگریس کے مرکزی انچارج اجے ماکن نے کہا ہے کہ چرنجیت سنگھ چنی گورنر سے مل کر آج ہی حکومت سازی کا دعویٰ کریں گے۔

راہل گاندھی نے چرنجیت چننی کو دی مبارکباد: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے چرنجیت سنگھ چنی کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ "شری چرنجیت سنگھ چننی جی کو ان کی نئی ذمہ داری کے لیے مبارکباد۔ ہمیں پنجاب کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرتے رہنا ہےاس کا بھروسہ سب سے اہم ہے۔"

چرنجیت سنگھ چنی پنجاب کے ایک مقبول دلت لیڈر ہیں اور وہ چمکور صاحب اسمبلی حلقہ سے رکن ِ اسمبلی ہیں۔ وہ امریندر حکومت میں کابینہ سطح کے تکنیکی تعلیم کے وزیر رہے ہیں۔ چرنجیت چننی 2007 سے پنجاب اسمبلی کے رکن ہیں اور وہ رام داسیہ سکھ برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ پنجاب کی دلت برادری ہے اور کانگریس نے پنجاب میں دلت برادری تک رسائی اور تمام طبقات کو ساتھ لینے کی کوشش کرتے ہوئے چرنجیت چننی کو یہ ذمہ داری سونپی ہے۔

پنجاب حکومت میں تیکنیکی تعلیم کے وزیر رہے چنی بھی تنازعات میں گھرے رہے ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2018 میں ایک خاتون آئی اے ایس افسر کو قابل اعتراض پیغام بھیجا تھا، جس کی وجہ سے وہ طویل عرصے تک تنازعات میں رہے۔ ان پر یہ بھی الزام لگایا گیا کہ انہوں نے اپنی حیثیت کا استعمال کرتے ہوئے خاتون آفسر کی رپورٹ نہیں ہونے دی۔ کانگریس ہائی کمان گزشتہ دو دنوں سے پنجاب میں نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے سلسلے میں مسلسل میٹنگیں کر رہی تھی۔ آج صبح جب سینئر لیڈر امبیکا سونی نے وزیراعلیٰ بننے سے انکار کر دیا تو اس کے بعد پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کی رہائش گاہ پر سونیا گاندھی سمیت پارٹی کے سینئر لیڈروں کی تقریبا پانچ گھنٹے تک میٹنگ جاری رہی۔ اس سے قبل میڈیا میں یہ خبریں آئیں کہ پنجاب حکومت میں وزیر رہے سکھ ویندر سنگھ رندھاوا کو متفقہ طور پر نیا لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔ یہ خبر آتے ہی ان کے گھر پر مٹھائیاں تک تقسیم کی گئیں، لیکن ان کے نام کے اعلان میں تاخیر کی وجہ سے یہ واضح ہو گیا کہ معاملہ پھنس گیا ہے اور ان کی جگہ کسی اور کو وزیر اعلیٰ بنایا جا رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...