چندریان۔ 2: چاند کے بے حد قریب پہنچ کر بھی دور رہ گیا اسرو کا لینڈر وکرم

Source: S.O. News Service | Published on 7th September 2019, 12:48 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلورو،7؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) چاند کی سطح سے دو کلومیٹر کے فاصلے تک پہنچ کر چاند پر ہندوستان کے دوسرے مشن چندریان -2 کا زمین پر واقع مشن کنٹرول پینل سے رابطہ ٹوٹ گیا۔ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے ہفتہ کو بتایا کہ چندریان -2 کے لینڈر وکرم کے چاند پر اترنے سے متعلق پہلے سے طے منصوبے کے مطابق چل رہا تھا اور چاند کی سطح سے محض 2.1 کلومیٹر تک اس کا ڈسپلے چل رہا تھا۔ لیکن اس کے بعد زمین پر واقع مرکز سے لینڈر کا رابطہ ٹوٹ گیا۔ اسرونے بتایا کہ رابطہ ٹوٹنے سے پہلے تک ’وکرم‘ سے ملے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔

لینڈر کا مشن کنٹرول پینل سے رابطہ ٹوٹتے ہی وہاں موجود اسرو کے صدر ڈاکٹر کے شون اور دیگر سائنسدانوں کے چہرے مرجھا گئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی خود وہاں موجود تھے۔ انہوں نے کچھ دیر بعد سائنسدانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرو کے سائنسدانوں نے اس مشن میں جتنا کچھ حاصل کیا ہے وہ قابل تعریف ہے اور ملک کو ان پر فخر ہے۔

چندریان -2 کا پروجیکشن 22 جولائی کو آندھرا پردیش کے شري هركوٹا واقع ستیش دھون اسپیس سینٹر سے کیا گیا تھا۔ 14 اگست تک زمین کے مدار میں رہنے کے بعد چاند کی طرف اس کا سفر شروع ہوا تھا اور چھ دن بعد 20 اگست کو وہ چاند کے مدار میں پہنچا تھا۔ چندریان -2 کے تین حصے’ آربیٹر‘، ’لینڈر‘ اور ’روور‘ میں سے آربیٹر اب بھی چاند کے مدار میں چکر لگا رہا ہے جبکہ طے پروگرام کے مطابق لینڈر وکرم اور اس کے اندر واقع روور ’پرگیان‘ کو آج صبح ڈیڑھ سے ڈھائی بجے کے درمیان چاند کی سطح پر اتارا جانا تھا۔

چندریان -2 کے لینڈر وکرم کے چاند کی سطح پر اترنے کے عمل کو لائیو ٹیلی کاسٹ کرنے کے لئے اسرو کے بنگلورو میں واقع ’ٹیلی منٹری اینڈ کمانڈ نیٹ ورک‘(آئی ایس ٹی آر سی ) سینٹر میں موجود مودی نے وکرم لینڈر کا رابطہ ٹوٹنے کے بعد اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر کےشون اور وہاں موجود تمام سائنسدانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا’’زندگی میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں، یہ کوئی معمولی کامیابی نہیں ہے، ملک کو آپ پر فخر ہے، بہتری کی توقع رکھیں‘‘۔

وزیر اعظم نے سائنسدانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا، "میں آپ کو مبارک باد دیتا ہوں، آپ سب نے قوم، سائنس اور بنی نوع انسان کی انمول خدمت کی ہے۔ میں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوں، آپ جرات کے ساتھ آگے بڑھیں‘‘۔

ایک نظر اس پر بھی

سولیا: پہاڑی مہم جو ٹیم کا ایک رکن ہوگیا لاپتہ۔قریبی جنگلات میں جاری ہے تلاشی مہم 

بنگلورو کی ایک کمپنی کے ملازمین کی ٹیم سبرامنیا میں واقع پہاڑی ’کمارا پروتا‘ کو سر کرنے کی مہم پر نکلی تھی۔ لیکن واپسی کے وقت ٹیم کا ایک رکن جنگلات میں اچانک لاپتہ ہوگیا ہے، جس کی شناخت سنتوش (25سال) کے طور پر کی گئی ہے۔

سیلاب متاثرین سے وزیر اعظم کو کوئی ہمدردی نہیں منڈیا میں منعقدہ پرتیبھا پرسکار کے جلسہ سے سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کا خطاب

ملک کے وزیر اعظم کو سیلاب متاثرین سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔ پچھلے ایک سو سال سے کبھی نہ دیکھا گیا سیلاب ریاست میں آیا ہے اور ہزاروں افراد کی زندگی تباہ ہوچکی ہے۔

آئی ایم اے فراڈ کیس کا ایک نیا موڑ، قدآور شخصیات راڈر پر، منصور خان نے سابق وزیر دیش پانڈے پر 5/کروڑ روپئے طلب کرنے کا الزام لگایا 

آئی ایم اے فراڈ کیس دن بدن نیا زاویہ اختیار کرتا جارہا ہے، اس کیس کے کلیدی ملزم اور آئی ایم اے کے سربراہ منصور خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق ریاستی وزیر اور سینئر کانگریس لیڈر آر وی دیش پانڈے نے آئی ایم اے کو 600کروڑ روپئے کا قرضہ حاصل کرنے کے لئے نو آبجیکشن سرٹی فکیٹ (این او سی) جاری ...

دہلی میں جماعت اسلامی ہند کا یک روزہ ورکشاپ۔ امیر جماعت نے کہا؛ ہر زمانے میں سخت اور چیلنجنگ حالات میں ہی دعوت دین کا کام انجام دیا گیا ہے

 جماعت اسلامی ہند حلقہ دہلی کا یک روزہ ورکشاپ برائے ذمہ دران حلقہ،انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسلامی اسٹڈیز ابو الفضل انکلیو، اوکھلا میں منعقد ہوا۔ ورکشاپ میں نئی میقات 2019تا2023کی پالیسی پروگرام کی تفہیم کرائی گئی۔ صبح 10  بجے  سے شام تک چلے اس ورکشاپ میں جماعت اسلامی ہند دہلی کے ...

ایک قوم‘ایک زبان معاملہ: سیاسی قائدین کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار

اداکار سے سیاست داں بنے جنوبی ہند چینائی کے کمل ہاسن نے ایک قوم ایک زبان کے معاملہ میں بی جے پی قومی صدر امیت شاہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان 1950ء میں کثرت وحدت کے وعدے کے ساتھ جمہوریہ بناتھا اور اب کوئی شاہ یا سلطان اس سے انکار نہیں کرسکتا ہے۔

بی جے پی حکومت کی اُلٹی گنتی شروع: کماری شیلجہ

ہریانہ کانگریس کی ریاستی صدر اور رکن پارلیمنٹ کماری شیلجہ نے آج دعوی کیا کہ ریاست کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے کیونکہ عوام اس حکومت کی بدنظمی سے تنگ آچکے ہیں۔

جموں و کشمیر کے سابق سی ایم فاروق عبداللہ کو پی ایس اے کے تحت حراست میں لیا گیا

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کی حراست لیا گیا ہے۔ان کے حراست کو لے کر سپریم کورٹ میں داخل عرضی پر سماعت کے دوران عدالت نے مرکزی حکومت کو ایک ہفتے کا نوٹس دے کر جواب دینے کے لئے کہا گیا ہے۔