شہریت قانون کے خلاف چندرشیکھر آزاد نے بھی سپریم کورٹ میں داخل کی عرضی

Source: S.O. News Service | Published on 23rd January 2020, 11:13 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،23/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) شہریت ترمیمی قانون کے خلاف لوگوں کا مظاہرہ اور سماج کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے معزز حضرات کا اس قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرنے کا سلسلہ بند ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق بھیم آرمی کے صدر چندر شیکھر آزاد نے بھی سپریم کورٹ میں اس قانون کے خلاف عرضی داخل کر دی ہے۔ بدھ کے روز چندرشیکھر آزاد کی جانب سے یہ عرضی داخل کی گئی جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ یہ قانون ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کی مکمل خلاف ورزی ہے۔

شہریت قانون کے خلاف لگاتار اپنی آواز بلند کر رہے بھیم آرمی سربراہ چندرشیکھر نے بدھ کے روز عدالت عظمیٰ میں عرضی داخل کرنے کے بعد مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ انھوں نے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت ملک کو تقسیم کرنے کے درپے ہے اور شہریت ترمیمی قانون کسی بھی طرح سے ملک کے لیے مفید نہیں۔ قابل ذکر ہے کہ بدھ کے روز ہی سپریم کورٹ میں شہریت قانون سے متعلق داخل کم و بیش 144 عرضیوں پر سماعت ہوئی، لیکن چندرشیکھر کی عرضی ان سے الگ ہے اور اس عرضی پر سماعت کب ہوگی، یہ فی الحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔

واضح رہے کہ چندر شیکھر آزاد نے گزشتہ دنوں جامع مسجد پر شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ میں حصہ لیا تھا اور اس دوران دریا گنج میں تشدد بھی برپا ہو گیا تھا۔ اس تشدد کے بعد دہلی پولس نے چندرشیکھر کو گرفتار کر لیا تھا۔ کافی طویل وقت تک وہ تہاڑ جیل میں بند رہے اور پھر گزشتہ دنوں دہلی کی ایک عدالت نے انھیں ضمانت دے دی۔ ساتھ ہی عدالت نے انھیں چار ہفتے کے لیے دہلی سے باہر رہنے کا حکم دیا تھا۔ لیکن منگل کو ہی تیس ہزاری کورٹ نے انھیں کچھ شرائط کے ساتھ دہلی آنے کی اجازت دے دی۔ چندرشیکھر سے کہا گیا ہے کہ وہ دہلی آمد سے قبل اس تھانہ کے ڈی ایس پی کو مطلع کریں جہاں وہ جانا چاہتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...