مودی کی قیادت میں ملک کاتمام نظام مفلوج عظیم اتحاد کی انتخابی مہم میں چندرا بابوکادعویٰ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th April 2019, 11:09 AM | ملکی خبریں |

حیدرآباد، 15؍اپریل (ایس او نیوز؍یواین آئی )پہلے مرحلہ میں آندھراپردیش میں انتخابات کے اختتام کے بعد وزیراعلی و تلگودیشم کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو ملک میں عظیم اتحاد میں شامل جماعتوں کی حمایت میں مہم چلانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔سابق وزیراعظم دیوے گوڑا نے نائیڈو سے خواہش کی تھی کہ وہ کرناٹک میں عام انتخابات کے موقع پر جنتا دل ایس کی حمایت میں مہم چلائیں ۔اے پی میں تلگودیشم کی حمایت میں قومی لیڈران فاروق عبداللہ،ممتابنرجی، اروند کیجروال ،دیوے گوڑا نے حصہ لیاتھا۔اگرچہ کہ کئی دیگر لیڈر نے اے پی میں تلگودیشم کی حمایت میں انتخابی مہم چلانے کا ارادہ ظاہر کیاتھا تاہم وہ اپنی اپنی ریاستوں میں مہم کے سبب مصروف ہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ اے پی نہیں آسکے ۔ چندرا بابو نائیڈو،جمہوریت بچاؤ ، ملک بچاؤکے نعرے کے ساتھ بی جے پی کے خلاف مہم چلارہے ہیں ۔وہ دعوی کر رہے ہیں کہ مودی کی قیادت میں ملک کا تمام نظام مفلوج ہوگیا اور یہ نظام صرف بی جے پی کے لئے ہی کام کر رہا ہے ۔ چندرابابونائیڈو نے یہ واضح کیا ہے کہ وہ ملک بھر میں بی جے پی کے خلاف چھ مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کے سلسلہ میں مہم چلائیں گے اور ملک کو یہ بتائیں گے کہ کس طرح مرکز نے الیکشن کمیشن کے دفتر کا غلط استعمال کیا ہے ۔اس سے ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کو بی جے پی کے انتخابی حربوں کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔دوسری طرف چندرابابو اس با ت کے لئے پُرعزم ہیں کہ وہ مودی کو بے نقاب کریں گے کیونکہ مرکز نے انتخابات کے دوران اے پی میں تلگودیشم کے لیڈروں کو خوفزدہ کرنے کے لئے انکم ٹیکس،ای ڈی ،انٹلی جنس بیورواوردیگر مرکزی ایجنسیوں کا استعمال کیا ہے ۔بتایاجاتا ہے کہ جلد ہی چندرابابو نائیڈو دیگر ریاستوں میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں شیڈول جاری کریں گے ۔

ایک نظر اس پر بھی

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...