لوک سبھا انتخابات 2019: غیر بھاجپائی حکومت بنانے کی کوششیں تیز، چندرا بابو نائیڈو نے کی راہل گاندھی اور شرد پوار سے بات چیت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th May 2019, 11:11 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،20/ مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) آندھرا پردیش کے وزیر اعلی اور ٹی ڈی پی سربراہ این چندرابابو نائیڈو نے کانگریس صدر راہل گاندھی اور این سی پی سربراہ شرد پوار سمیت اپوزیشن کے کئی سرکردہ لیڈروں کے ساتھ اتوار کو دوسرے دور کی بات چیت کی۔اس بات چیت کا مقصد مرکز میں غیر بھاجپائی حکومت کے قیام کے لئے حمایت کرناہے۔اس سے پہلے نائیڈو جمعہ کو دہلی آئے تھے جہاں انہوں نے راہل، پوار، جے ڈی یو لیڈر شرد یادو اور سی پی آئی کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کی تھی۔اس کے بعد وہ لکھنؤ پہنچے، جہاں انہوں نے ایس پی سپریمو اکھلیش یادو اور بی ایس پی سربراہ مایاوتی سے بھی ملاقات کی۔اتوار کی ملاقات کو اس لیے اہم سمجھا جا رہا ہے کیونکہ نائیڈو نے سپا اور بسپا سربراہان سے ملاقات کے بعد راہل اور پوار سے دوبارہ ملاقات کی ہے۔ایس پی، بی ایس پی نے کھل کر اپوزیشن اتحاد کے حق میں نہیں آئے ہیں۔نائیڈو یہ کوشش اس لیے کر رہے ہیں کہ این ڈی اے کی اکثریت تک نہیں پہنچنے کی صورت میں غیر این ڈی اے پارٹیوں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر اگلی حکومت کے قیام کا دعوی پیش کیا جا سکے۔ٹی ڈی پی سربراہ نائیڈو اس سے پہلے بھی اپوزیشن کے مختلف رہنماؤں کے ساتھ کئی دور کی بات چیت کر چکے ہیں۔ان میں ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی، عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال اور سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری شامل ہیں۔نائیڈو کی ٹی ڈی پی بھی پہلے این ڈی اے کا حصہ تھی، لیکن چند ماہ قبل اس نے اتحاد چھوڑ دیا تھا۔کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کو اگلی حکومت بنانے کا پورا بھروسہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...