ویڈیوکون لون کیس: تیسری باربھی ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں چندا کوچر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th June 2019, 11:11 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 14 جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ویڈیوکون لون معاملے میں ملزم اور آئی سی آئی سی آئی بینک کی سابق سی ای او چندا کوچر تیسری بار ا ی ڈی کے حکام کے سامنے پوچھ گچھ کے لئے پیش نہیں ہوئیں۔10 جون کو بھی وہ صحت کا حوالہ دے کرای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئی تھیں۔چندا کوچر اور ان کے شوہر دیپک کوچر سے گزشتہ ماہ ای ڈی نے اس معاملے میں پانچ بار پوچھ گچھ کی تھی۔ای ڈی نے 7 جون کو 1875 کروڑ رپے کے ویڈیوکان لون معاملے میں آئی سی آئی سی آئی بینک کی سابق منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او چندا کوچر کو 10 جون کو حاضر ہونے کے لیے نوٹس جاری کیا تھا۔چندا کوچر کو ایجنسی کے جام نگر آفس میں 10 جون کو 10.30 بجے پیش ہونا تھا، لیکن وہ پیش نہیں ہوئیں۔اس کے بعد آج انہیں پیش ہونا تھا، لیکن آج بھی صحت کی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے چندا کوچر پیش نہیں ہوئیں۔چندا کوچر اور ان کے شوہر سے 2009 اور 2011 کے دوران آئی سی آئی سی آئی بینک کی طرف سے ویڈیوکان گروپ کو 1875 کروڑ روپے کے لون کو منظوری دینے میں مبینہ مالی بدعنوانی کے معاملے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ای ڈی کو غیر قانونی لین دین سے متعلق ثبوت ملے تھے جس چندا کوچر کے شوہر دیپک کوچر کی کمپنی نو پاور کو کروڑوں روپے دیے گئے تھے۔ای ڈی نے اس معاملے کی جانچ کے سلسلے میں کوچر کے گھر اور دفاتر پر کئی بار چھاپہ ماری کی تھی۔ساتھ ہی چندہ اور دیپک کوچر اور ویڈیوکان گروپ کے پروموٹر وینو گوپال دھوت سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔مبینہ طور پر، ویڈیوکان گروپ کے پروموٹر وینو گوپال دھوت نے دیپک کوچر کی کمپنی نوپور رنیوویبل لمیٹڈ میں اپنی کمپنی سپریم انرجی سے سرمایہ کاری کی، جو چندہ کوچر کے تحت آئی سی آئی سی آئی بینک کے ملے قرض کے بدلے کیا گیا۔ویڈیوکان گروپ کو دیے گئے 40000 کروڑ روپے کے قرض میں سے 3250 کروڑ روپے کا قرض آئی سی آئی سی آئی بینک کی جانب سے دیا گیا اور اس کے قرض کے بڑے حصے کو سال 2017 تک نہیں چکایا گیا۔بینک نے ان میں سے 2810 کروڑ روپے کے نہیں ادا کئے گئے قرض کو غیر ادائیگی اثاثہ (این پی اے) قرار دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...