کرناٹکا کی ساحلی پٹی پر 14اور15مئی کو طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th May 2021, 4:10 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار:12؍ مئی (ایس اؤ نیوز) بحرہ عرب میں ہوا کے دباؤ میں کمی ہونےکے نتیجےمیں 15مئی کو طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کے متعلق محکمہ موسمیات نے پیشگی اطلاع دی ہے۔

15مئی کو ساحلی پٹی کے اضلاع میں طوفانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس لئے ماہی گیروں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ گہرے سمندر میں مچھلی شکار کے  لئے نہ جائیں۔ اور جو سمندر میں مچھلی شکار کے لئے گئے ہیں انہیں 12مئی کی رات 12بجے سے پہلے ساحل پہنچنے ضلع انتظامیہ نے حکم دیا ہے۔ اس موقع پر فوری ضرورت محسوس ہوتو کنٹرول روم نمبر24x7کے ٹول فری نمبر 1077یا واٹس ایپ نمبر 9483511015پر رابطہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

گجرات کے ساحلی علاقوں پر ہوا کا دباؤ کمزور ہوتاہے یا کم ہوتاہے تو وہ طوفان میں منتقل ہوکر عمان کے ساحل ، پاکستان اور گجرات کے کچھ نامی شہر سےہوتے ہوئے مئی 20تک جاری رہنےکے امکانات ہیں۔ اس دوران سمندر سرکش ہونے اور مہاراشٹرا، کرناٹکا کے ساحلی علاقے ، کیرلا،لکش دیپ اور تمل ناڈوکے چند مقامات پر بارش ہونے کی محکمہ موسمیات نے جانکاری دی ہے۔ بتایا جارہاہے کہ رواں سال کا یہ پہلا طوفان ہوگا جس کو مینمار نے ’ٹاؤکٹے‘(چپکلی)کے نام سے موسوم کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔