سی ای ٹی۔2020ء نتائج کا اعلان:ایک لاکھ 53ہزارطلبہ انجینئرنگ میں داخلہ لینے کے اہل

Source: S.O. News Service | Published on 22nd August 2020, 11:25 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22؍اگست(ایس او نیوز)کوروناوائرس کے خوفناک پھیلاؤ کے دوران منعقد ہوئے کرناٹک عام داخلہ امتحان (کے سی ای ٹی)کے نتائج کا اعلان کرناٹک ایگزامنیشن اتھارٹی(کے ای اے)نے بروزجمعہ دوپہر12:30 بجے کیا۔بنگلورمیں اخبار ی کانفرنس میں نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹراشوتھ نارائن نے کے سی ای ٹی نتائج کا اعلان کیا۔

نتائج کے مطابق سال برائے 2020ء میں ایک لاکھ 53ہزارطلبہ انجینئرنگ میں داخلہ لینے کے اہل قرارپائے ہیں۔گزشتہ ماہ 30اور31جولائی کوریاست بھرمیں کے سی ای ٹی (امتحانات)کا انعقاد عمل میں آیا تھا۔ اعلیٰ تعلیم کا قلمدان رکھنے والے ڈاکٹراشوتھ نارائن نے اس سے پہلے کہا تھا کہ سی ای ٹی کے تنائج کا اعلان 20اگست کوکیاجائے گالیکن چندتکنیکی نقائص کے سبب کے سی ا ی ٹی کے نتائج کا اعلان بروزجمعہ کیاگیا۔ حکومت کے باضابطہ ویب سائٹ kea.kar.nic.inکا استعمال کرتے ہوئے طلبہ اپنے نتائج کا معائنہ کرسکتے ہیں۔ شعبہ ہائے تعلیم کے کس شعبہ تعلیم میں کتنے طلبہ کامیاب ہوئے اس کی تفصیل اس طرح ہے۔1.53لاکھ طلبہ انجینئرنگ میں داخلہ کے لیے اہل قرارپائے۔1.55لاکھ سے زائدطلبہ فارمیسی کورسوں میں داخلہ حاصل کئے۔1.29لاکھ سے زائد طلبہ آیوش کورسوں میں داخلہ کے لیے جبکہ تقریبا1.27لاکھ طلبہ اگریکلچرمیڈیسن کورسوں میں داخلہ حاصل کرنے کے لیے اہل ہوئے ہیں۔

ڈاکٹراشوتھ نارائن نے کہا کہ پوری دنیا کووِڈ سے خوف میں مبتلا ہوگئی تھی ایسے وقت میں ریاستی حکومت نے چیلنج کے طورپر سی ای ٹی کومنعقدکیا اورصرف 20دنوں میں اس کے نتائج کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کے ای اے تاریخ میں یہ ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سی ای ٹی امتحانات 127مقامات میں منعقدکئے گئے۔ اس سے پہلے اس امتحان کے لیے صرف 53مقامات استعمال میں لائے گئے تھے۔

امسال کوروناوائر س قہر کے پیش نظرسماجی فاصلہ کویقینی بنانے کے مقصدسے اضافی طورپر 75مقامات میں امتحان منعقدکیا گیا۔علاوہ ازیں سب سے توجہ طلب اورحیران کرنے والی خبریہ ہے کہ سی ای ٹی میں کوروناپازیٹیوکے 60طلبہ نے بھی امتحان لکھا۔جملہ 497امتحانی مراکزمیں امتحانات ہوئے،اضافی طورپر 67مراکزاستعمال میں لائے گئے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔