مکہ مکرمہ: خانہ کعبہ کا غلاف ’کِسوہ‘ کیا گیا تبدیل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th August 2019, 11:33 AM | خلیجی خبریں |

مکہ،11؍اگست(ایجنسی) ہر سال کی طرح اس بار بھی 9 ذی الحجہ کے موقع پر خانہِ کعبہ کا غلاف ’کِسوہ‘ تبدیل کردیا گیا۔ حرمین شریفین کے امور کے سربراہِ عام شیخ عبدالرحمن السدیس کے زیر نگرانی میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب ہونے والے اس عمل میں 160 متعلقہ اہل کاروں نے حصہ لیا۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق امور مسجد حرام کے سربراہ کے سکریٹری احمد المنصوری نے بتایا کہ پرانے غلاف کی جگہ نیا غلاف بیت اللہ کی زینت بنا دیا گیا۔ نیا غلافِ کعبہ چار برابر پٹیوں اور دروازے کے پردے پر مشتمل ہے۔ خانہ کعبہ کے چاروں اطراف کی پٹیوں کو الگ الگ تیار کیا جاتا ہے۔

تبدیلی کے عمل کے دوران پہلے ایک طرف کا حصہ اتارا جاتا ہے اور اس کی جگہ نیا غلاف چڑھا دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد دوسرا، تیسرا اور چوتھا حصہ اتارا جاتا اور اسی ترتیب کے ساتھ نیا غلاف چڑھایا جاتا ہے۔ سب سے پہلے الحطیم کی طرف سے غلاف کعبہ کو کھول کر اس کی جگہ نیا غلاف ڈالا جاتا ہے۔ غلاف کعبہ کو اوپر سے نیچے کی طرف پھیلایا جاتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں المنصوری نے کہا کہ غلاف کعبہ مختلف مقدس عبارات یا آیات سے منقش کیا جاتا ہے جس پر ’یا اللہ یا اللہ، لا إله إلا الله محمد رسول الله، سبحان الله وبحمده، سبحان الله العظيم، اور’ يا ديان يا منان‘ کے الفاظ منقش ہیں۔

المنصوری کے مطابق غلاف کعبہ میں مجموعی طور پر 16 مختلف پٹیاں شامل کی جاتی ہیں۔ ان میں چھ اضافی پٹیاں بھی شامل ہیں۔ زیریں پٹی میں 12 شمعوں کی اضافی پٹیاں شامل کی جاتی ہیں۔ ان میں سے چار پٹیوں کو ارکان کعبہ کے ساتھ لگایا جاتا ہے۔ ’اللہ اکبر‘ کے الفاظ پر مشتمل پانچ شمعیں حجر اسود کے اوپر باب کعبہ کے بیرونی پردے پر لگائی جاتی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ غلاف کعبہ کی تیاری میں 670 کلو گرام خام ریشم استعمال کیا جاتا ہے جس کے اندرونی حصے کو سیاہ رنگ میں رنگا جاتا ہے۔ 120 کلو گرام سنہرہ دھاگہ اور 100 کلو گرام چاندی کا دھاگہ استعمال کیا جاتا ہے۔

غلاف کعبہ کی تیاری کے لیے قائم کردہ شاہ عبدالعزیز کارخانے میں 200 ماہرین اور منتظمین کام کرتے ہیں۔ ان تمام کا تعلق سعودی عرب سے ہے اور وہ اپنے اپنے شعبے کے ماہر اور اعلیٰ تربیت یافتہ ہیں۔ اس کارخانے میں لمبائی کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی سلائی مشین بھی نصب ہے۔ مشین کی مجموعی لمبائی 16 میٹر ہے اور یہ کمپیوٹرائزڈ نظام کے ذریعے کام کرتی ہے۔

اس موقع پر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ "ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمارے مبارک وطن کو ایسی مخلص قیادت عطا فرمائی جس کے لیے بیت اللہ، حرمین شریفین اور اس کے زائرین اور مقامات مقدسہ کی خدمت اولین ترجیح ہے"۔

واضح رہے کہ خانہ کعبہ کو ہرسال 2 مرتبہ شعبان اور ذی الحجہ کے مہینے میں غسل دیا جاتا ہے، اتارے جانے والے غلاف کعبہ کسوہ کو ٹکڑوں کی شکل میں بیرونی ممالک سے آئے ہوئے سربراہان مملکت اور دیگرمعززین کو بطور تحفہ پیش کردیا جاتا ہے، 1962 میں غلاف کعبہ کی تیاری کی سعادت پاکستان کے حصے میں بھی آئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

تم زمین والوں پر رحم کرو، اللہ تم پر رحم فرمائے گا، خطبۂ حج میں امام کعبہ کا پیغام

مفتی اعظم و امام کعبہ نےمسجد نمرہ میں خطبہ حج کے دوران اس قول رسولؐ کو دہرایا کہ تم زمین والوں پر رحم کرو اللہ تم پر رحم فرمائے گا۔ بظاہر عالمی حالات کے پس منظر میں انہوں نے اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اللہ نے تمام مسلمانوں کو آپس میں ایک دوسرے کا بھائی ...

مناسک حج کا آغاز لبیک اللھم لبیک کے ورد کے ساتھ فرزندان توحید منیٰ میں خیمہ زن، وقوف عرفہ آج

”لبیک اللہم لبیک“ کے ورد کے ساتھ جمعہ کی علی الصباح سے مناسک حج کا آغاز ہوگیا-مناسکِ حج کے پہلے دن جمعہ کو لاکھوں کی تعداد میں عازمین مکہ مکرمہ سے 8 کلومیٹر دور مِنیٰ پہنچ چکے ہیں -

بھٹکل کے علما و ذمہ داران کی دعاوں سے دبئی کے قریبی شہر عجمان میں کھلاڑیوں کے ملبوسات کے شوروم کا خوبصورت افتتاح

قریبی شہر عجمان میں بھٹکل کے نوجوان  عبدالباسط صوبیدار  کے  اسپورٹس وئیر کے شوروم کا گذشتہ روز خوبصورت افتتاح بھٹکل کے علماء و ذمہ داران کی دعاوں کے ساتھ کیا گیا ۔ شوروم میں  اسپورٹس کے کپڑوں کے ساتھ ساتھ   بچوں  کے کپڑوں سمیت خواتین کی اعلیٰ کوالٹی اور خوبصورت ڈیزائن کی ...

بھٹکل اور اطراف کے عوام توجہ دیں: دبئی اور امارات میں حادثات کے بڑھتے واقعات؛ ہندوستانی قونصل خانہ نے جاری کی سفری انشورنس کی ایڈوائزری

دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں اور قصبوں  میں  مختلف حادثات میں شدید  طور پر زخمی ہوکر اسپتالوں میں ایڈمٹ ہونے کی  تعداد میں  اضافہ کو دیکھتے ہوئے  اور اسپتالوں  میں اُن کا کوئی پرسان حال نہ ہونے  کے واقعات کا مشاہدہ کرنے کے بعد  ہندوستانی سفارت خانہ کی طرف سے  عرب ...