مودی حکومت میں امیر دوستوں کی قرض معافی، غریبوں پر عائد ٹیکس میں اضافہ: کیجریوال

Source: S.O. News Service | Published on 11th August 2022, 10:25 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،11؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے الزام عائد کیا ہے کہ مرکزی حکومت اپنے امیر دوستوح کے قرضے معاف کر رہی ہے جبکہ غریب عوام کی کھانے پینے کی چیزوں پر عائد ٹیکس میں اضافہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت امیر صنعت کاروں اور اپنے دوستوں کے لاکھوں کروڑوں کے قرضے معاف نہیں کرتی تو آج غریبوں کو کھانے پینے کی چیزوں پر زیادہ ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑتا۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوالا نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اپنے دوستوں اور بڑے صنعت کاروں کے صرف قرضے ہی معاف نہیں کئے بلکہ انہیں ٹیکس میں رعایت بھی فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گزشتہ کچھ دنوں میں بڑے صنعت کاروں کا 5 لاکھ کروڑ کا ٹیکس معاف کر چکی ہے۔

کیجریوال نے کہا کہ مرکزی حکومت کے پاس منریگا کے لیے پیسہ نہیں ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر سرکاری اسکولوں میں فیس لینی شروع کر دی جائے تو غریب کا بچہ کہاں پڑھے گا؟ سرکاری اسپتال میں مریضوں کو پیسے ادا کرنے پڑیں تو غریب اپنا علاج کہاں سے کرائے گا؟ مرکز کہہ رہا ہے کہ مفت راشن بھی بند کر دیا جائے گا، ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ 2014 میں مرکزی حکومت کا بجٹ تقریباً 20 لاکھ کروڑ تھا جو اب تقریباً 40 لاکھ کروڑ ہے۔ یہ پیسہ کہاں جا رہا ہے؟ دراصل، یہ لوگ اپنے بڑے صنعت کار دوستوں کے قرضے سرکاری پیسے سے معاف کر رہے ہیں۔

کیجریوال نے کہا کہ غریبوں کے کھانے پینے کی چیزوں پر ٹیکس عائد ہونے اور اپنے امیر دوستوں کا ٹیکس معاف کر دئے جانے کے سبب ملک کا عام شہری خود کو ٹھگا ہوا محسوس کر رہا ہے۔ کیا یہ ملک چند لوگوں کے لیے چل رہا ہے؟ اگر ایسا ہی چلتا رہا تو ملک کنگال ہو جائے گا!

ایک نظر اس پر بھی

الیکشن کمیشن نے کانگریسی لیڈر سرجے والا پر 48 گھنٹے کی لگائی پابندی

لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ منگل (16 اپریل 2024) کو، الیکشن کمیشن آف انڈیانے ان کی انتخابی مہم پر پابندی لگا دی ہے۔ کانگریس لیڈر کیخلاف یہ کارروائی بھاجپاکی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کے بارے میں ان کے متنازعہ بیان پر کی گئی۔ ...

پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری، پٹریوں پر احتجاج کے سبب کئی ٹرینیں متاثر

  پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری ہے اور بدھ کو کسان ریاست کے شمبھو ریلوے اسٹیشن پر ریلوے ٹریک پر بیٹھ گئے، جس سے کم از کم 35 ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ خیال رہے کہ کسانوں نے 13 فروری سے مرکز کی جانب سے کم از کم امدادی قیمت سمیت دیگر مطالبات پر شمبھو کے نزدیک بین ریاستی سرحد پر ...

لوک سبھا انتخاب 2024: پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، 19 اپریل کو 102 سیٹوں کے لیے ڈالا جائے گا ووٹ

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران ریلیوں اور روڈ شو میں مصروف ہیں۔ اس درمیان آج شام 6 بجے پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر کا عمل رک گیا۔ پہلے مرحلہ میں 21 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 102 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے جسے بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ ...

بیلٹ پیپر پر واپسی کے بہت سے نقصانات ہیں، ای وی ایم مشین پر سپریم کورٹ میں سماعت

انتخابات میں ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپر کے استعمال کو لے کر جاری بحثوں کے درمیان سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ بیلٹ پیپر پر واپس آنے کے بہت سے نقصانات ہیں۔ سپریم کورٹ میں جسٹس سنجیو کھنہ نے پرشانت بھوشن سے پوچھا جو ای وی ایم کو ہٹانے کی درخواست کے حق میں اپنا موقف پیش کر رہے ...

گمراہ کن اشتہار معاملہ: بابا رام دیو عوامی طور پر معافی مانگنے کے لیے راضی، سپریم کورٹ نے ایک ہفتہ کا دیا وقت

پتنجلی کے گمراہ کن اشتہار معاملے میں بابا رام دیو اور کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر بالاکرشن نے عوامی طور پر معافی مانگنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ منگل کے روز سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت کے دوران ان کے وکیل نے یہ بات سامنے رکھی۔ سپریم کورٹ نے بابا رام دیو اور بالاکرشن کو عوامی طور پر ...

بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ کیا، وزیر اعظم بدعنوانی کے چیمپین ہیں! راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کانگریس اور سماجوادی پارٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو بدعنوانی کا چیمپین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے بھتہ خوری کی اور دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ انجام دیا۔ راہل گاندھی نے سوال کیا کہ اگر ...