مودی حکومت نے ’بھیما کوریگاؤں تشدد‘ کی جانچ این آئی اے کو سونپی، مہاراشٹر حکومت ناراض

Source: S.O. News Service | Published on 25th January 2020, 11:29 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی،25/جنوری(ایس او نیوز/ایجنسی) شیوسینا کے ذریعہ بی جے پی سے رشتہ توڑے جانے اور مہاراشٹر میں کانگریس و این سی پی کے ساتھ مل کر حکومت سازی کے بعد سے ہی مرکز کی مودی حکومت اور مہاراشٹر حکومت کے درمیان اختلافات منظر عام پر آنے شروع ہو گئے تھے، جو اب بڑھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ تازہ معاملہ بھیما کوریگاؤں تشدد سے جڑا ہوا ہے جس کی جانچ کی ذمہ داری مرکزی حکومت نے قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) کو دے دی ہے۔ اس فیصلے سے مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ کافی ناراض ہیں اور انھوں نے مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ 2018 میں ہوئے بھیما کوریگاؤں تشدد معاملے کی جانچ بغیر ریاستی حکومت سے مشورہ لیے این آئی اے کو منتقل کیا گیا جو نامناسب ہے۔ این سی پی لیڈر اور وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے کہا کہ "میں اس فیصلے کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔ یہ آئین کے خلاف ہے۔"

واضح رہے کہ اب تک اس تشدد معاملہ کی جانچ پونے پولس کر رہی تھی اور یہی وجہ ہے کہ این آئی اے کو جانچ سونپے جانے کے بعد انل دیشمکھ نے اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے۔ قابل غور ہے کہ حال ہی میں این سی پی سربراہ شرد پوار نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو خط لکھ کر ایلگار کونسل کی جانچ کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس سے پہلے مرکز حکومت نے جانچ این آئی اے کو ٹرانسفر کر دیا۔

یاد رہے کہ پونے ضلع میں بھیما کوریگاؤں جنگ میموریل کے پاس یکم جنوری 2018 کو تشدد برپا ہوا تھا۔ ہر سال بڑی تعداد میں دلت یہاں آتے ہیں۔ پولس نے دعویٰ کیا تھا کہ پونے میں 31 دسمبر 2017 کو ایلگار کونسل میں اشتعال انگیز بیانات کی وجہ سے تشدد ہوا۔ بعد میں تیلگو شاعر ورورا راؤ اور سدھا بھاردواج سمیت لیفٹ ذہنیت والے کچھ کارکنان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ بہر حال، مہاراشٹر میں کانگریس-این سی پی-شیوسینا حکومت بننے کے بعد سے بھیما کوریگاؤں تشدد معاملے کی جانچ نئے سرے سے کیے جانے کا مطالبہ برسراقتدار پارٹی کے لیڈر کر رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...