مرکز نے11ریاستوں کے وزراءصحت کے ساتھ کووڈ ۔19 کی صورتحال کاجائزہ لیا

Source: S.O. News Service | Published on 7th April 2021, 12:44 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،7؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) وزیر صحت ہرش وردھن نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے11 ریاستوں کے وزراءصحت کے ساتھ میٹنگ میں کووڈ ۔19 کی صورتحال اور ملک میں بڑھتے ہوئے معاملات سے نمٹنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔

اِن ریاستوں میں مہاراشٹر ، ہریانہ ، دلی ، پنجاب ، چھتیس گڑھ، کرناٹک، گجرات اور جھارکھنڈ شامل ہیں، جہاں کووڈ کے معاملات میں زیادہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے ریاستوں کو یقین دلایا کہ مرکز ویکسین اسٹاک لگاتار دستیاب کراتا رہے گا ۔ انہوں نے ریاستوں پر زور دیا ہے کہ متعلقہ ترجیحی گروپ کے افراد کو مشن میں ٹیکہ لگایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ریاستی سرکار یہ شکایت نہیں کرسکتی کہ ویکسین کی قلت کی وجہ سے وہ متعلقہ افراد کو ٹیکہ نہیں لگا سکی۔ میٹنگ کے دوران ڈاکٹر ہرش وردھن نے کووڈ کے معاملات میں اضافے کو بلدیاتی اداروں کے انتخابات ، بڑے ایجی ٹیشنس اور پروگرام نیز شادی کی تقریبات سے منسوب کیا اور کہا کہ اِن موقعوں پر کووڈ کو پھیلنے سے روکنے کے اقدامات کو نظر انداز کیا گیا۔

وزیر صحت نے کہا کہ کووڈ کے مجموعی معاملات کے 54 فیصد اِن گیارہ ریاستوں کے ہیں اور اِن ریاستوں سے ہی 65 فیصد اموات کی اطلاع مل رہی ہے جبکہ مہاراشٹر اور پنجاب میں بہت زیادہ اموات ہورہی ہیں۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ملک میں 8کروڑ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں اور پچھلے 24 گھنٹوں میں 43 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے جو ایک ہی دن میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...