اب کوئی بھی ہندوستانی جموں و کشمیر میں خرید سکتا ہے زمین، نوٹیفکیشن جاری

Source: S.O. News Service | Published on 28th October 2020, 12:11 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،27؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) مرکز کی مودی حکومت نے جموں و کشمیر اور لداخ کو لے کر منگل کے روز ایک انتہائی اہم فیصلہ لیا ہے۔ جاری تازہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب ان دونوں مرکز کے ماتحت علاقوں میں باہر کے لوگوں کے لیے بھی زمین کی خرید فروخت کی اجازت دے دی ہے۔ وزارت داخلہ کے ذریعہ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مرکز کے ماتحت جموں و کشمیر تعمیر نو (مرکزی قوانین کی تخصیص) تیسرا حکم، 2020 جاری ہو گیا ہے اور فوری اثر سے نافذ بھی ہو گیا ہے۔

اس نوٹیفکیشن کے بعد جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ "ہم چاہتے ہیں کہ باہر کی صنعتیں جموں و کشمیر میں قائم ہوں، اس لیے صنعتی زمین میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ لیکن زراعت کی زمین صرف ریاست کے لوگوں کے پاس ہی رہے گی۔" غور طلب ہے کہ اس نوٹیفکیشن کے جاری ہونے سے پہلے تک جموں و کشمیر میں صرف وہاں کے باشندہ ہی زمین کی خرید و فروخت کر سکتے تھے۔

وزارت داخلہ کے ذریعہ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب کوئی بھی ہندوستانی جموں و کشمیر میں فیکٹری، گھر یا دکان کے لیے زمین خرید سکتا ہے۔ اس کے لیے اسے کسی بھی طرح سے مقامی باشندہ ہونے کا ثبوت دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت نے گزشتہ سال دفعہ 370 کو ختم کر دیا تھا۔ اس کے بعد 31 اکتوبر 2019 کو جموں و کشمیر کو مرکز کے ماتحت ریاست کا درجہ دے دیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔