کورونا کی لڑائی میں مرکز شفافیت اختیار کرے: راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 9th May 2020, 1:21 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،9؍مئی(ایس او نیوز؍یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا وائرس کی وبا کو ایک شدید چیلنج بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت اکیلے اس سے نہیں لڑ سکتی اس لئے اسے ریاستی حکومتوں کو ساتھ لے کر شفافیت کے ساتھ اس کا سامنا کرنا چاہئے اور حکمت عملی بناتے ہوئے لاک ڈاؤن کھولنا چاہئے -

راہل گاندھی نے جمعہ کو یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے آج ملک میں جو حالت ہے اس پر قابو پانے کے لئے اور آگے نکل کر کام کرنے کی ضرورت ہے -یہ کام مرکزی حکومت اکیلے نہیں کرسکتی بلکہ اس کے لئے ریاستوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہئے -کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور کئی ضلعوں کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ان حالات سے اور بہتر طریقے سے نمٹ سکتے ہیں اس لئے مرکزی حکومت کو کورونا کے خلاف لڑائی کو ضلع سطح تک لے جانے کی ضرورت ہے -انہوں نے کہا کہ مرکز کو وزرائے اعلی اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹوں پر بھروسہ کرکے ہی لڑائی کو لڑنا ہے -ایک دوسرے پر بھروسہ نہیں ہوگا تو بہت بڑا مسئلہ پیدا ہوگا اس لئے کام میں شفافیت اپناتے ہوئے کورونا کے خلاف ضلع سطح پر لڑنے کی ضرورت ہے -

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...