میہول چوکسی معاملے میں مرکز سپریم کورٹ سے رجوع

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd July 2019, 11:08 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،3؍جولائی (ایس او نیوز؍یو این آئی) مرکزی حکومت نے پنجاب نیشنل بینک سے کروڑ وں روپے کی جعل سازی کرنے والے مفرور اصل ملزم میہول چوکسی کی صحت سے متعلق رپورٹ پر بمبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے -سالسٹر جنرل تشار مہتا نے اس عرضی پر تین جولائی کو سماعت کرنے کی درخواست کی ہے -ہائی کورٹ نے گذشتہ24جون کو میہول چوکسی کی موجودہ طبی صورت حال پر رپورٹ دینے کے لئے ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی تھی- اس رپورٹ کو دیکھنے کے بعد عدالت یہ فیصلہ کرے گی کہ چوکسی ہوائی سفر کے لئے فٹ ہیں یا نہیں -ہائی کورٹ نے ماہرین کی ٹیم کو 9جولائی تک رپورٹ داخل کرنے کا حکم دیا ہے - اس کے اگلے دن یعنی 10 جولائی کو ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی-خیال رہے کہ چوکسی نے اپنی صحت کا حوالہ دیتے ہوے معاملے کی جانچ میں شامل ہونے کے لئے ہندوستان آنے سے انکار کردیا ہے - گذشتہ دنوں ایک حلف نامہ میں چوکسی نے کہا تھا کہ وہ ملک سے بھاگا نہیں ہے بلکہ اپنا علاج کرانے کے لئے بیرون ملک میں ہے - اس نے یہ بھی لکھا ہے کہ وہ جانچ میں شامل ہونے کا خواہش مند ہے لیکن صحت سے متعلق وجوہات کی بنا پر سفر کرنے سے معذور ہے -

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...