ناگالینڈ میں شہری ہلاکتوں پر برہمی، مرکز کا اظہار افسوس

Source: S.O. News Service | Published on 7th December 2021, 12:14 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،7؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ناگالینڈ  میں فوج کی فائرنگ میں ۱۴؍ عام شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ  نے لوک سبھا میں بتایا کہ کوئلے کی کانوں کے مزدوروں کی جس گاڑی کو فوجیوں  نے جنگجوؤں کی گاڑی سمجھ کر اندھادھند فائرنگ کی،اسے رُکنے کا اشارہ کیاگیاتھا مگر گاڑی رکی نہیں بلکہ فرار ہونے کی کوشش کی گئی جس کی وجہ سے غلط فہمی پیدا ہوئی۔ اس کے ساتھ  ہی معاملے کی جانچ کیلئے ایس آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہےجبکہ ناگالینڈمیں اس   المناک  حادثہ کے خلاف عوام نے  پیر کو بند منایا۔ ریاستی حکومت نے مہلوکین کے اہل  خانہ کیلئے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔ 

 وزیر داخلہ امیت شاہ نے  ناگالینڈ کے واقعہ پر پیرکو لوک سبھا میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  بتایا کہ حالات کشیدہ مگر کنٹرول میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا  کہ ان کی حکومت اس واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کے کنبوں  کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ وزیر داخلہ  نے بتایا کہ حکومت متاثرہ علاقہ  کے  حالات پر قابو پا کر ماحول کو پرسکون    کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس کے لیے وہ خود ریاستی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں  نے بتایا کہ مرکزی حکومت کے شمال مشرقی امور کے ایک سینئر  افسر کو موقع پر بھیجا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس واقعہ کی تحقیقات کے احکامات دیتے ہوئے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کیلئےکہا گیا ہے۔

 واقعہ کی تفصیلی معلومات دیتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ فوج کو ایک گاڑی سے عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی تھی، اس لیے اس کے کمانڈوز نے مشکوک جگہ پر پہنچ کر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی۔ جب ایک گزرنے والی گاڑی کو رُکنے کا اشارہ کیا گیا تو ڈرائیور نے گاڑی روکنے کی بجائے اسے بھگانے کی کوشش کی۔ گاڑی میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے شبہ میں سیکوریٹی  فورسیز کے اہلکاروں نے  فائرنگ کردی۔ واضح  رہے کہ مذکورہ فائرنگ میں ۶؍ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔  وزیر داخلہ نے کہا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کچھ مقامی لوگ وہاں جمع ہوگئے اور سیکوریٹی فورسز کی گاڑیوں کو نقصان پہنچانا شروع کردیا۔ انہوں نے وہاں بھی فائرنگ کی اور فوجیوں پر حملہ کیا، جس میں کئی فوجی زخمی ہوئے۔ سیکوریٹی فورسیز کے اہلکاروں نے اپنے دفاع میں اور ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے گولی چلائی جس  میں مزید ۷؍شہری ہلاک اور کچھ زخمی ہوگئے۔

  وزیر داخلہ نے بتایا کہ واقعہ کی ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی۔ اس کی جانچ کیلئےایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم(ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی ہے اور اسے ایک ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔واضح رہے کہ ریاستی پولیس نے  اس معاملے میں فوجیوں کے خلاف قتل کرنے کے مقصد سے فائرنگ کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔   امیت شاہ نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ کے بعد اتوار کو ایک ہجوم نے مون شہر میں آسام رائفل کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور آگ لگا دی جس کے جواب میں جوانوں نے گولی چلائی جس میں ایک اور شخص کی موت ہو گئی اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

  فائرنگ  کے واقعہ کے خلاف  پیر کو پورے ناگالینڈ  میں صبح۶؍بجے سے دوپہر۱۲؍ بجے تک  چھ گھنٹے کا مکمل بند منایاگیا۔ ناگا اسٹوٹنٹ فیڈریشن (این ایس ایف) نے اس بند کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں اگلے ۵؍دنوں تک کسی طرح کا کوئی تہوار نہ منائیں اور ۵؍دن تک سوگ منائیں۔

 این ایس ایف نے مرکزی حکومت  سے اے ایف ایس پی(افسپا) ایکٹ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ریاست کے وزیراعلیٰ بھی  اس واقعہ کے بعد مودی سرکار سے  فوج کو خصوصی اختیار  دینے والے اس قانون کو  منسوخ کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔  این ایس ایف  اس قانون کو ختم کرنے کیلئے اسمبلی  کا خصوصی اجلاس طلب کرنے  مطالبہ کیا ہے  ۔  دریں اثنا   ناگالینڈ  کے وزیراعلیٰ  نیفیو ریو نےمہلوکین کے حوالے سے ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اہل خانہ کو حکومت۱۱-۱۱؍ لاکھ روپے اور سرکاری ملازمت دے گی۔ انہوں نے مرکز سے پھر اپیل کی ہے کہ وہ افسپا کی منسوخی کا اعلان کرے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...