ممتا بنرجی روم امن کانفرنس میں مدعو، مرکز کااجازت دینے سے انکار

Source: S.O. News Service | Published on 26th September 2021, 11:40 AM | ملکی خبریں |

کولکاتہ، 26؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو روم میں منعقد ہونے والی امن کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ لیکن اب مرکزی حکومت نے ممتا کو اس امن کانفرنس میں شرکت کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے، جس کیلئے ممتا نے مرکزی حکومت اور پی ایم مودی کو نشانہ بنایا ہے۔روم جانے کی اجازت نہ دینے پر ممتا بنرجی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے روم میں ہونے والی عالمی امن کانفرس میں مدعو کیا گیا تھا، جس میں جرمن چانسلر اور پوپ فرانسس بھی شرکت کرنے والے تھے۔ممتا بنرجی نے کہاکہ اگر وزیراعظم ویکسین لگوانے کے بعد امریکہ کا دورہ کرسکتے ہیں تو میں اٹلی کیوں نہیں جاسکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ مجھے روکنے کے قابل نہیں ہیں۔ مجھے بیرون ملک جانے پر پابندی نہیں ہے، لیکن یہ میرے ملک کیلئے اعزاز کی بات ہے۔آپ نے مجھے جانے کی اجازت کیوں نہیں دی؟ آپ پوری طرح حسد کر رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...