مرکزی حکومت سڑک حادثوں پرکنٹرول کے لیے تمل ناڈو ماڈل اپنائے گی: نتن گڈکری 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd July 2019, 10:08 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،22/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) مرکزی حکومت ملک میں بڑھتے ہوئے سڑک حادثوں پر کنٹرو ل کے لیے تمل ناڈو ماڈل اپنائے گی۔ وزیرٹرانسپورٹ و ہائی وے نتن گڈکری نے پیر کو راجیہ سبھا میں سوال کے دوران بتایا کہ تامل ناڈو واحد ریاست ہے جہاں سڑک حادثات میں کمی آئی ہے۔تمل ناڈو کے ماڈل کو ملک بھر میں نافذ کیا جائے گا۔گڈکری نے بتایا کہ 2018 میں ملک میں سڑک حادثوں میں مرنے والوں کی تعداد 1.88 لاکھ تھی۔انہوں نے بتایا کہ قومی شاہراہوں پر سڑک حادثوں میں کمی ضرور آئی ہے اور سڑک حادثات پر کنٹرول کیلئے حکومت موثر اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اتر پردیش میں گزشتہ سال سڑک حادثات میں اموات میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے، تامل ناڈو ملک کی واحد ریاست ہے جہاں سڑک حادثات کم ہوئے ہیں۔اسی طرح حکومت پورے ملک میں تامل ناڈو ماڈل نافذ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔گڈکری نے بتایا کہ ملک میں تمام ریاستی اور قومی سطح کے تمام ہائی ویز پر زیادہ حادثات والے مقامات کی شناخت کے لئے منصوبہ بنایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کی تجویز کو عالمی بینک کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔اس میں سات ہزار کروڑ روپے ایشیائی ترقیاتی بینک اور سات ہزار کروڑ روپے عالمی بینک سے ملیں گے۔اس منصوبے کے تحت بلیک سپاٹ کی شناخت کرکے ان جگہوں کو سڑک حادثوں کے خطرے سے آزاد کیا جائے گا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...