مرکزی حکومت کو عوام کی شہریت کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل  نہیں ہے: کنّن گوپی ناتھن

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 2nd December 2019, 9:10 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بنگلورو:02؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)صرف دستایزات کی بنیاد پر ملک کے عوام کی  شہریت کا فیصلہ لینے کا مرکزی حکومت کو حق نہیں ہے۔ سابق آئی اے ایس آفیسر کنّن گوپی ناتھن نے ان خیالات کااظہارکیا۔

وہ یہاں پی یو سی ایل ، کے وی ایس ، سوراج انڈیا سمیت عوامی اداراتی  محاذ کے زیراہتمام ’’موجودہ جمہوریت کو درپیش چیلنجس ‘‘ کے عنوان پر شہر میں منعقدہ پروگرام میں وہ خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت  این آر سی اور شہریت ترمیمی  بل کو  زبردستی تھوپ کر  ملک کے عوام کو بے وجہ پریشان کرنا شروع کیا ہے، جس کوہر ایک شہری  مخالفت کرنے کی اپیل کی ۔

انہوں نے زمینی حقائق کو پیش کرتے ہوئے کہاکہ آج بھی ملک میں رہنے والے دلتوں ، پچھڑی ذات کے آدی باسیوں، اقلیتوں اور ان کی عورتوں کے پاس اپنی شہریت ثابت کرنے کے لئے دستاویزات نہیں ہیں، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا صرف اسی وجہ  یہ سب درانداز کہلائیں گے ؟۔حکومت اپنے فرائض کو ٹھیک طرح سے انجام دئیے گئے بغیر ملک کے تمام مسائل کو عوام پر ڈالنا کتنا صحیح ہے سوال کیا۔

مرکزی حکومت کی طرف سے  ریاست آسام میں این آر سی نفاذ کے لئے تقریبا ً 50ہزار عملہ مسلسل 6برسوں کو کام کرنے کے باوجود ریاست کے تمام لوگوں کا صحیح طورپر اندراج کرنا تک ممکن نہیں ہواہےلیکن اس کے لئے 16ہزار کروڑ روپئے خرچ کئے گئے۔ عوام بھی اپنی دستاویزات تیار کرنے کے لئے قریب 8ہزار کروڑ روپئے خرچ کئے ہیں۔ اس کے باوجود وہاں 12لاکھ ہندوؤں اور 7لاکھ مسلمانوں کو دستاویزات نہیں ملے۔ اب اس کو ملک پر تھوپتے ہوئے ملک کے عام عوا م کو خوف زدہ کرنے کا مقصد ہونے کی بات کہی۔ مرکزی حکومت کو  نوٹ بندی کے بعد کیا کرنا ہے واضح منصوبہ بندی نہیں تھی ، اسی طرح جی ایس ٹی کے بعد بھی کیا کرنا پتہ نہیں تھا، اب آسام میں این آر سی جاری کیا، جہاں جن عوام کے پاس صحیح دستاویزات نہیں ہیں ان کے تعلق سے کیا کرنا کوئی وضاحت نہیں ہے۔ اس طرح عوام کو ہمیشہ پیچیدگی کا شکار بنا کر اپنے مفاد کو حاصل کرنا ہی اہم مقصد ہونے کا الزام لگایا۔

کمشیر ہی ایک جیل ہے: مرکزی حکومت نے کشمیر کو دئیے گئے خصوصی درجہ کو رد کرتےہوئے پورے کشمیر کو جیل میں منتقل کردیا ہے۔ عوامی نمائندوں سمیت ہزاروں لوگوں کو بغیر کسی وجہ کے ان کی گرفتاری کی گئی ہے۔ یہ سب اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہوئے خاموش رہنا میرے لئے ممکن نہیں تھااسی لئے آئی اے ایس عہدے سے استعفیٰ دینے کی بات کہی۔ میرے استعفیٰ کے بعد ششی کانت سینتھل نے بھی استعفیٰ دیا تو میری اخلاقی قوت میں اضافہ ہوا۔ اور اس بات سے بھی خوشی محسوس ہوئی کہ  ہماری طرح  فکر رکھنے والے بے شمار افسران ہیں۔اب ملک بھر کا دورہ کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسی کے خلاف رائے عامہ ہموار کرنے کا سابق آئی اے ایس آفیسر کنن گوپی ناتھن نے  خیال ظاہرکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔