مرکزی حکومت کا دیوالیہ نکل گیا ہے: وزیراعلیٰ کما رسوامی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st April 2019, 11:34 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،21؍اپریل(ایس او  نیوز) ریاستی حکومت کو نا اہل اور کمزور سرکار کے وزیراعظم کے بیان پر شدید برہمی ظاہر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کما رسوامی نے کہا کہ مرکزی حکومت دیوالیہ سرکار ہے ، نریگا اسکیم کے تحت ریاست کو 13ہزار کروڑ روپئے واجب الادا ہیں ۔ یہ رقم جاری نہ کرنے والی مودی حکومت دیوالیہ ہوگئی ہے۔ کسانوں کے کاشتکاری قرضوں کی معافی اسکیم کا مودی مذاق اڑا رہے ہیں ۔ لیکن کسان اسکیم کے تحت ریاستی کسانوں کومرکزی حکومت نے مالی امداد نہیں کی ۔مودی الزام لگاتے ہیں کہ ریاستی حکومت نے متاثرہ کسانوں کی فہرست مرکز کونہیں بھیجی۔ ویب سائٹ میں چیک کریں تو پتہ چلے گا کہ فہرست روانہ کی گئی ہے یا نہیں۔میں خوامخواہ الزام نہیں لگاتا۔انہوں نے کہا کہ مودی اب جل نیتی ( آبی منصوبہ) سے متعلق بات کررہے ہیں ۔ گزشتہ 5برسوں کے دوران ان کی حکومت تھی انہوں نے آخر کیا کیا۔ریاستی مخلوط حکومت لوک سبھا انتخابات کے بعد گرجائے گی ۔ ریاستی بی جے پی قائدین بارہا مہلت دے چکے ہیں اور اب وزیراعظم بھی بولنے لگے ہیں کہ 23مئی کے بعدمخلوط حکومت گرجائے گی ۔ وزیر اعظم الزام عائد کررہے ہیں کہ شمالی کرناٹک کودھوکہ دیا گیا ہے ۔ جبکہ میرے دور اقتدار میں اس علاقہ کی ترقیات کے لئے اضافی رقم جاری کی گئی ہے۔ صرف دھارواڑ ضلع کے کسانوں کے قرضہ معاف کرنے کیلئے 250کروڑ روپئے جاری کئے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔