بنگلورو: کے ایس آر ٹی سی کے زیر اہتمام”عالمی یوم ماحولیات منا یا گیا، اگلے4ماہ میں 4,500پودے لگانے ڈویژنل سطح پر منصوبہ تیار

Source: S.O. News Service | Published on 6th June 2022, 11:06 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 6؍جون (ایس او  نیوز؍ایجنسی)کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(کے ایس آر ٹی سی) حدود کے بس اسٹانڈ، ڈپو،ریجنل مراکز اور تربیتی مراکز میں پودے لگا تے ہو ئے”عالمی یوم ماحولیات“ منا یا گیا۔کے ایس آر ٹی سی سنٹرل دفتر کے احاطہ میں پودے لگاتے ہو ئے یوم ما حولیات پروگرام کا آغاز کیا گیا۔

اس موقع پر کے ایس آر ٹی سی کے چیف ٹرافک منیجر(کمرشیل) کے آر وشواناتھ، ڈپٹی چیف انجینئر انیل کمار، بورڈ کی سکریٹری لتا ٹی ایس،ڈپٹی چیف کمپوٹر منیجر گرو راج،سنکلپ ا ترو فاؤنڈیشن کے ارجن و دیگر حاضر رہے۔ اس موقع پر بتا یا گیا کہ اگلے4ماہ میں فاؤنڈیشن کے تعاون سے 4,500پودے لگانے ڈویژنل سطح پر منصوبہ تیار کیا گیا ہے اور کارپوریشن کے15ڈویژنوں میں ماحولیات آلودگی ناپنے کے مراکز کو قائم کیا گیا ہے۔

وشواناتھ نے بتا یا کہ کارپوریشن کے پراکرتی نامی موٹر گاڑی کے ساتھ تمام تکنیکی عملہ تمام ڈپو کا جائزہ لے کر ماحولیاتی آلودگی کا جا ئزہ لیتا ہے اور بس اسٹانڈ، ڈپو اور ڈویژنل دفاتر کے اطراف واکناف کھلے عام رفع حاجت پر پابندی عائد ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں پر2021-22کے دوران9لاکھ13ہزار500روپئے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ اسی طرح جگہ جگہ تھوکنے پر پابندی عائد ہے، اس کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو 100روپئے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے،جس کے تحت ابتک4لاکھ22ہزار800روپئے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...