کرناٹک وزیر اعلی کو بلیک میل کرنے والی سی ڈی کی وضاحت کریں: عبدالحنان

Source: S.O. News Service | Published on 16th January 2021, 7:37 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16؍جنوری(ایس او نیوز؍پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ( ایس ڈی پی آئی ) کے ریاستی صدر عبدالحنان نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں کہا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے کرناٹک کی سیاست میں ایک خفیہ سی ڈی کے تعلق سے عوام بہت بے چین ہے ۔ سوال یہ پیدا ہوا ہے کہ یہ سی ڈی کس کے بارے میں ہے۔ ؟ ۔ کس کس کی سیاسی زندگی اس سی ڈی کے بلاک میل میں چھپی یے ؟ کس کس کی سیاسی زندگی اس سی ڈی کی وجہ سے ختم ہونے والی ہے ؟ اس سی ڈی میں کون شامل ہیں ۔ سی ڈی کو اب تک کیوں چھپایا گیا تھا ۔ اس سی ڈی کو اب واضح کرنے کا راز کیا ہے ۔ ریاست کرناٹک کے کتنے وزرا اور سیاست دان اسی بلیک میل سیاست میں ملوث ہیں یہ تمام حقیقتیں عوام کے سامنے لانے کی ذمہ داری اچھے سیاستدانوں کی ،اچھی افسران کی ، اچھےمیڈیا کی اور ایجنسیوں کی ہے جو اب تک خاموش ہیں ۔ کرناٹک جو کوویڈ کے بعد معاشی بحران کا شکار ہے اسکول فیس کے لئےوالدین پریشان ہیں ۔ کسان ننگے بدن راستوں پر ہیں۔ نوجوان بیروزگار ہیں۔ ملازم لوگ اپنی نوکری کے لیے پریشان ہیں ۔

غیر قانونی طریقے سے معصوم نوجوانوں کو گرفتار کرکے ظلم ڈھایاجارہا ہے ۔ گاؤکشی قانون کو ترمیم کرکے غریبوں کے پیٹ پر لات مارا گیا ہے ۔ ایسے ماحول میں سرکار اور اپوزیشن دونوں بلیک میل اور اڈجسمنٹ کے ذریعے سے کرسیوں کی خریدوفروخت اور گندی سیاست سے عوام کو مایوس کر رہے ہیں۔ سوشیل ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیا کے کرناٹک کے ریاستی صدر عبدالحنان نے عوام کو اس کے خلاف آواز بلند کرنے کی اپیل کی ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔