بنگلور وسٹی پولیس وائٹ فیلڈ کو محفوظ بنانے کیلئے سی سی ٹی وی کی نگرانی

Source: S.O. News Service | Published on 19th February 2020, 11:58 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19/فروری(ایس او نیوز) اگر آپ وائٹ فیلڈکے علاقہ میں رہتے ہیں تو جلد ہی آپ بنگلور سٹی پولیس کی نگرانی میں ہوں گے، دراصل ٹیکنالوجی کے مرکز اور علاقہ کو جرائم سے محفوظ بنانے، شرارتوں کو ختم کرنے، عوامی اعلانات کو ممکن بنانے اور مجرموں کو پکڑنے کی کارروائی کو آسان بنانے کے لئے پولیس نے اب خانگی اداروں کا تعاون حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وائٹ فیلڈ زون کے پورے علاقہ میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے سلسلہ میں انہیں مدد فراہم کریں۔پولیس محکمہ نے وائٹ فیلڈ زون کے تمام علاقوں کی مکمل نگرانی کرنے کے لئے ایک مربوط منصوبہ تیار کر لیا ہے تاکہ ٹیک کاریڈار سے شروع کرتے ہوئے اس پورے علاقہ میں نظم و قانون کے نفاذ کو معاملہ میں آسانی پیدا کی جا سکے۔ہیبا گوڈی، جگنی اور کنکا پورہ پولیس تھانوں کی حدود میں اس خیال کے کامیاب نفاذ کو دیکھنے کے بعد اب وائٹ فیلڈ پولیس نے اسی نظریہ کو اپنے علاقہ میں نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وائٹ فیلڈ ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس منوج کمار این ای نے بتایا کہ ”ہم وائٹ فیلڈ کے پورے علاقہ میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں گے، تاکہ ہم بر وقت اس کو دیکھ سکیں کہ وائٹ فیلڈ کے علاقہ میں کیا ہو رہا ہے، منصوبہ یہ ہے کہ ہم ایک کمانڈ سنٹر قائم کریں جو پولیس تھانے میں واقع ہوگا، تاکہ تسلسل کے ساتھ ان کے فوٹیجس کا جائزہ لیا جاتا رہے، اس کمانڈ سنٹر میں آواز کو نشر کرنے کا ایک ذریعہ بھی موجود رہے گا، اگر ہم کسی علاقہ میں کسی کو کوئی گڑ بڑ یا غلط کام کرتے ہوئے دیکھیں گے تو اسی وقت تھانے ہی میں سے بیٹھ کر اس مقام تک اپنی آواز کو پہنچائیں گے اور شرارت کرنے والے کو تنبیہ کی جائے گی“۔انہوں نے بتایا کہ وہ ایسے سی سی ٹی وی کیمروں کی تلاش کر رہے ہیں جن کے ساتھ آواز بھی نشر کرنے کی سہولت حاصل رہے تاکہ پولیس اپنے پیغامات کو بھی نشر کرتی رہے، انہوں نے کہا کہ ”زیادہ تعداد میں کیمرے لگانے کے ذریعہ ہم بر وقت جرائم پر نظر رکھ سکیں گے، اگر وائٹ فیلڈکے پورے علاقہ میں کیمرے لگے ہوئے رہیں گے تو کسی بھی مجرم پر مسلسل نظر رکھی جا سکتی ہے“۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔