ٹریفک اور نظم و ضبط کے محکموں میں رابطہ کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے

Source: S.O. News Service | Published on 18th September 2019, 11:00 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍ستمبر(ایس او نیوز) شہر میں مرکزی کاروباری ضلع میں محکمہ پولیس کی طرف سے ایک ہزار سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں ان میں سے تقریباً 730کیمرے قانون اور نظم و ضبط کے معاملات کی نگرانی کے لئے ہیں جبکہ باقی تین سو کے قریب کیمرے ٹریفک نظام پر نظررکھنے کے لئے لگائے گئے ہیں -پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام کیمرے، پہلے سے نصب کردہ کیمروں کے بشمول شہر کے مرکزی کاروباری علاقہ میں ٹریفک ضابطوں کی خلاف ورزی پر نظر رکھنے کے علاوہ گلیوں اور چوراہوں پر حفاظتی انتظامات میں اضافہ کا ذریعہ بنے ہوئے ہیں -ان کی وجہ سے پولیس کے لئے ان علاقوں میں راستوں پر سڑک چھاپ جھگڑے، شور و غل، فسادات اور ٹریفک اژدھام وغیرہ کے معاملات پر نظر رکھناآسان ہو گیا ہے-ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس کمشنر دفتر کے مرکزی کمانڈ مرکز میں ایک بڑی ویڈیو دیوار قائم کی گئی ہے اور ان تمام سی سی ٹی وی کیمروں کو اس سے منسلک کیا گیا ہے جبکہ ٹریفک پولیس، شیواجی نگر میں واقع اپنے ٹریفک منیجمنٹ مرکز میں موجود ایک طویل ویڈیو وال کے ذریعہ مرکزی کاروباری ضلع کے تمام کیمروں کا نظام سنبھالے ہوئے ہے-ایک پولیس افسر نے بتایا کہ”ہمارا منصوبہ ہے کہ شہر میں عوامی تشدد یا احتجاجی ریلیاں جیسے ہنگامی حالات میں ٹریفک پولیس اور نظم و ضبط کے شعبہ میں ان کے ہم منصب افسران دونوں کو ساتھ لایا جائے-اس کے علاوہ مستقبل میں ہمیں اضلاع کی کنٹرول رومس سے براہ راست رابطہ قائم کرنے میں آسانی ہونے والی ہے“-البتہ بعض اعلیٰ افسران کا کہنا ہے کہ ہنگامی حالات پر قابو پانے کے لئے مرکزی کمانڈ کے عملہ کو مناسب تربیت کی فراہمی ضروری ہوگی-ایک افسر نے کہا ہے کہ”یہ کوئی آسان کام نہیں ہے،ہنگامی حالات، پرتشدد واقعات یا ٹریفک کے اژدھام کے موقع پر ہر لمحہ اطلاعات مرکزی دفتر میں آتی رہیں گی، وہاں موجود عملہ کو اس بات کا علم ہونا ضروری ہے کہ کونسی بات کب اور کس کو پہنچائی جانی چاہئے-ٹریفک منیجمنٹ مرکز پر ابتدائی دنوں میں کافی پریشانیاں پیش آئی تھیں کیونکہ زمینی سطح پر موجود پولیس کا عملہ اور ان کے اعلیٰ افسران کے درمیان مناسب تال میل قائم نہیں ہو سکا تھا“-

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔