بنگلورومیں بلڈروں اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹوں سے سازباز اسٹامپ فروخت کرنے والے سی سی بی پولیس کی گرفت میں

Source: S.O. News Service | Published on 21st November 2019, 11:06 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،21/نومبر(ایس او نیوز) گرین زون کی حدود میں آنے والی زرعی زمینات کو قوانین کی خلاف ورزی کر کے لے آؤٹس تعمیر کرنے اور سائٹوں کی فروخت میں تعاون کے الزام میں سنٹرل کرائم برانچ (سی سی بی) پولیس نے دو اسٹامپ ونڈرز کو گرفتار کرلیا ہے- گرفتار شدہ افراد کی شناخت پینیا سکینڈ اسٹیج کے آر رنگا سوامی (49) اور ٹی داسرہلی راوندرا نگر کے کے شیوپا (39) کے طور پر کی گئی ہے- سی سی بی پولیس کے مطابق دونوں رامنا پورہ اور لگ گیرے کے سب رجسٹرار آفس کے پاس اسٹامپ پیپر فروخت کررہے تھے- گرفتار شدہ افراد محکمہ اسٹامپنگ اینڈ رجسٹریشن کے ملازمین کے ساتھ مل کر زرعی زمینات کو خشکی زمین کے طوپر تبدیل کر کے سائٹوں کو فروخت کرنے کے لئے کئی بلڈرز اور رئیل ایسٹیٹ ایجنٹوں کی مدد کررہے تھے- رئیل ایسٹیٹ کا دھندہ کررہے افراد کھیتوں کی نشاندہی کر کے کسانوں سے زمین خریدا کرتے، بعد میں گرفتار شدہ افراد اور سرکاری ملازمین کی مدد سے زمین کو سائٹوں میں تبدیل کر کے لے آؤٹ تعمیر کرنے لگے تھے- گرفتار شدہ افراد نے سب رجسٹرار دفتر کے چند ملازمین کے ساتھ مل کر محکمہ محصولات کی زمینات اور دیگر سائٹوں کو غیر قانونی طریقے سے رجسٹریشن کر تے ہوئے حکومت کو کروڑوں روپئے کا نقصان پہنچارہے تھے- سی سی بی پولیس کے مطابق اس معاملہ میں دیگر اسٹامپ ونڈرز بھی ملوث ہونے کا شبہ ہے- سی سی بی پولیس نے اس معاملہ میں سب رجسٹرار دفتر کے 11ملازمین سے پوچھ گچھ کی ہے اور معاملہ کی تفتیش جاری ہے-

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...