گزشتہ برس سے پانچ فیصد زیادہ طلبا پاس، طالبات نے ہمیشہ کی طرح بازی ماری

Source: S.O. News Service | Published on 14th July 2020, 10:35 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،14؍جولائی (ایس او نیوز؍یو این آئی) سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کی 12 ویں جماعت کی طالبات نے ایک بار پھر بازی ماری ہے اور اس بار پانچ فیصد زیادہ طلبا بھی پاس ہوئے۔

سی بی ایس ای کی جانب سے پیر کے روز نتائج میں تریویندرم علاقہ 97.7 فیصد کے ساتھ پہلے مقام پر رہا جبکہ پٹنہ 74.57 فیصد کے ساتھ سب سے نچلے مقام پر رہا ہے۔ اس برس 92.15 فیصد طالبات اور 86.19 فیصد طلبا پاس ہوئے ہیں جبکہ 67.67 فیصد مخنث طلبا کامیاب ہوئے۔

ملک کے اسکولوں میں جواہر نوودیہ ودیالیہ 98.7 فئصد نتیجوں کے ساتھ سبھی اسکولوں میںسب سے آگے رہا جبکہ سنٹرل اسکول آرگنائزیشن 98.2 نتائج کےساتھ دوسرے مقام پر ہے۔ سینٹرل تبت اسکول کے نتیجے 98.23 فیصد رہے۔ سرکاری اسکول کے نتائج 94.94 فیصد اور سرکاری امداد یافتہ اسکول 91.56 فیصد نتیجے رہے ۔

سی بی ایس ای کی ریلیز کے مطابق اس برس 13109 اسکولوں کے 1192961 طلبا نے امتحانات دیئے جن میں سے 1059080 طلبا پاس ہوئے اور اس طرح اس برس پاس ہونے کی شرح 88.78 فیصد رہی جو گزشتہ برس کی مقابلہ 5.38 فیصد زیادہ ہیں۔اس برس گزشتہ برس کے مقابلے کم طلبا امتحان میں بیٹھے۔

ریلیز کے مطابق اس برس بنگلور 90.05 فیصد نتائج کے ساتھ دوسرے جبکہ چنئی 96.17 ، مغربی دلی 94.61، مشرقی دلی 92.24، پنچکولہ 92.52، چنڈی گڑھ 92.04، بھونیشور 91.46، بھوپال 90.5، پونے 90.24، اجمیر 87.60، نوئیڈا 84.87۔ گوہاٹی 83.37، دہرہ دون 83.22، پریاگ راج 82.49 فیصد مقام پر رہا۔

اس برس 95 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلبا کی تعداد 30686 ہے جبکہ 90 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والوں کی تعداد 157934 ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...