سی بی ایس ای 12 ویں کلاس کے نتائج :ختم ہوا انتظار

Source: S.O. News Service | Published on 31st July 2021, 1:30 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،31؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  آخر کار طویل انتظار کے بعد ، سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے 12 ویں کلاس کے نتیجہ جاری کر دیے ہیں۔ طلباء اپنے نتائج ویب سائٹ cbseresults.nic.in ، cbse.gov.in پر دیکھ سکتے ہیں۔ اس سال 99.37فیصد طلبہ کامیاب ہوئے ہیں۔

آپ کو بتادیں کے کورونا کی وجہ سے اس سال 12 ویں کے امتحان نہیں ہوئے تھے، اس لے ایڈمٹ کارڈ بھی جاری نہیں کئے گئے ہیں۔ طالبا کو رزلٹ سے پہلے رول نمبر دیکھنا ہوگا اس کے بعد ہی اپنی 12 ویں کی مارک شیٹ دیکھ سکیں گے۔

رول نمبر ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ

کلاس 12 کے طلبا کو اپنی والدہ،والد کے نام کے ساتھ ساتھ ان کے اسکول کوڈ کی بھی ضرورت ہوگی۔ طلباء اپنے اپنے اسکول کول کرکے اپنا اسکول کوڈ چیک کرسکتے ہیں۔

12 ویں کلاس کی مارک شیٹ کس طرح تیار ہوئی اس سال 12 ویں کلاس میں 12 لاکھ سے زیادہ طلبا شریک ہوئے تھے،جن کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔ اس بار کورونا کی وجہ سے ، 10ویں اور 12 ویں بورڈ کے امتحانات نہیں ہوسکے تھے۔ ایسی صورتحال میں،سی بی ایس ای نے تشخیص کے لیے 40 فیصد + 30فیصد + 30فیصد کا فارمولا تیار کیا تھا۔ 40 فیصد ویٹج یونٹ12 ویں کلاس کے یونیٹ ٹیسٹ / مڈ ٹرم امتحان / پری بورڈ امتحان میں حاصل کردہ نمبروں کا ہے۔ 30 فیصد ویٹج 11 ویں کلاس کے فائنل امتحان میں حاصل کردہ نمبروں کا ہے۔ 10ویں کلاس کے پانچ مضامین میں سے تین بسٹ کا 30 فیصد ویٹیج ملے گا۔ جو طلبا تشخیص سے مطمئن نہیں ہونگے انہیں اگست میں امتحانات دینے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

سی بی ایس ای لگاتار دوسرے سال 10ویں اور 12 ویں کے رزلٹ کے لے طلبا کے میرٹ لسٹ جاری نہیں کی ہے۔ سی بی ایس ای نے آخری بار 2019 میں کلاس دسویں اور 12 ویں کے بورڈ امتحانات کے ٹاپرز کا اعلان کیا تھا۔ وبائی امراض کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے 2020 میں کوئی میرٹ لسٹ جاری نہیں کی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...