سی بی آئی نے مہنت نریندر گری کی موت کی جانچ کی ذمہ داری سنبھالی

Source: S.O. News Service | Published on 24th September 2021, 11:56 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،24؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کی مشتبہ موت کے معاملے کی جانچ پر مرکزی حکومت کی مہر لگنے کے بعد مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) نے جانچ کی ذمہ دری سنبھال لی ہے۔

سی بی آئی ذرائع نے جمعہ کے روز بتایا کہ مرکزی حکومت نےاترپردیش حکومت کی درخواست پرجانچ کی منظوری دے دی ہے ۔ اس کے بعد پرسنل اینڈ ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ (ڈی او پی ٹی) نے جانچ سے متعلق ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے ۔ اس بنیاد پر مرکزی تفتیشی ایجنسی نے جانچ کی ذمہ دری سنبھال لی ہے۔

ملک کے سادھوؤں کی سب سے بڑی تنظیم کے صدررہے مہنت نریندر گری کی لاش اتر پردیش کے پریاگ راج کے باگھمبری مٹھ میں پیر کو لٹکی ہوئی پائی گئی تھی ۔ مہنت گری کی موت پر کئی سوالات اٹھ رہے تھے ۔ مختلف اہم سیاسی جماعتوں اور سماجی مذہبی تنظیموں سے وابستہ لوگوں اور رہنماؤں کی طرف سے مسلسل سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے سینٹرل وسٹا پروجیکٹ پر جواب طلب کیا

سپریم کورٹ نے ہزاروں کروڑ روپے کے سینٹرل وسٹا پروجیکٹ پر سوال اٹھانے والی عرضی پر پیر کو مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا۔ جسٹس اے۔ ایم کھانولکر اور جسٹس سی ٹی روی کمار کی بنچ نے سماجی کارکن راجیو سوری کی درخواست پر مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔

جموں و کشمیر کو جلد ہی مکمل ریاست کا درجہ ملنا چاہیے:ادھیررنجن چودھری

کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے ہفتہ کو جموں و کشمیر میں سیاسی نظم و ضبط کی بحالی کا مطالبہ کیا اور جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ جلد سے جلد اسمبلی انتخابات کرائے جا سکیں۔

اننیا پانڈے این سی بی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں

بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے منشیات سے متعلق کیس میں گرفتار آرین خان کے ساتھ مبینہ واٹس ایپ چیٹ کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے پیر کو یہاں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سامنے پیش نہیں ہوئیں۔