دہلی،یوپی- بہار سمیت 19 ریاستوں میں بدعنوانی،ہتھیاروں کی اسمگلنگ کو لے کر 110 ٹھکانوں پر سی بی آئی کے چھاپے
نئی دہلی، 9 جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ملک گیرمہم کے تحت مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی)نے منگل کو مبینہ بدعنوانی، مجرمانہ حرکت اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے نئے مقدمات کے سلسلے میں 19 ریاستوں اور مرکز کے زیرِانتظام ریاستوں میں 110 ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی۔یہ معلومات حکام نے دی ہے۔اسے بدعنوانی کے خلاف نریندرمودی حکومت کی سب سے بڑی کارروائی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔حکام کے مطابق سی بی آئی نے 30 نئے کیس درج کئے ہیں۔بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے قیادت والے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی نریندر مودی حکومت کے دوبارہ اقتدار کے بعد سی بی آئی کی ایک ہفتے کے اندر یہ دوسری چھاپہ ماری کی مہم ہے۔ایسے ہی ایک مہم گزشتہ منگل کو بینکاری فراڈ کے ملزمان کے خلاف چلائی گئی تھی۔