سب سے بڑے بینکنگ فراڈ معاملے میں ودھاون بھائیوں کے خلاف کیس درج

Source: S.O. News Service | Published on 23rd June 2022, 11:11 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 23؍ جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) سی بی آئی نے اب تک کے سب سے بڑے بینکنگ فراڈ معاملے میں دو بھائیوں کے خلاف کیس رجسٹر کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ 34615 کروڑ روپے کے فراڈ کا معاملہ ہے اور اس سلسلے میں تفتیش کا عمل زور و شور سے جاری ہے۔  رپورٹ کے مطابق اس بینکنگ فراڈ معاملے میں ڈی ایچ ایف ایل کے پروموٹرس کپل ودھاون اور دھیرج ودھاون کے خلاف نیا کیس رجسٹر کیا گیا ہے۔ ان دونوں بھائیوں پر کسی ایک بینک کو بے وقوف بنانے کا الزام نہیں ہے بلکہ 34615 کروڑ روپے کا فراڈ بینکوں کے ایک گروپ کے ساتھ کیا گیا تھا۔ بینکوں کے اس گروپ کی قیادت یونین بینک آف انڈیا کر رہا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ ڈی ایچ ایف ایل کا یہ معاملہ سی بی آئی کے پاس رجسٹرڈ اب تک کا سب سے بڑا بینکنگ فراڈ ہے۔ سی بی آئی نے حال ہی میں پتہ لگایا کہ فراڈ میں اے بی جی شپیارڈ کو 22842 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ افسران نے بتایا کہ سی بی آئی اس معاملے میں ملزمین سے جڑے احاطوں کی تلاشی لے رہی ہے جو کہ ممبئی میں 12 مقامات پر واقع ہیں۔ ایجنسی نے دیوان ہاؤسنگ فائنانس کارپوریشن لمیٹڈ (ڈی ایچ ایف ایل)، اس وقت کے سی ایم ڈی کپل ودھاون، ڈائریکٹر دھیرج ودھاون اور 6 ریلٹی کمپنیوں کے خلاف مجرمانہ سازش رچنے کا کیس درج کیا ہے۔ سی بی آئی کا کہنا ہے کہ ان لوگوں نے مل کر یونین بینک آف انڈیا سمیت دیگر بینکوں کے ساتھ دھوکہ کرنے کے لیے سازش کی۔

دراصل یونین بینک آف انڈیا نے اس کی قیادت والے بینکوں کے گروپ کو 40623.36 کروڑ روپے کا چونا لگانے کے لیے ڈی ایچ ایف ایل کے پرانے مینجمنٹ اور پروموٹرس کے خلاف سی بی آئی سے جانچ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ 40623.36 کروڑ روپے کا ہندسہ 30 جولائی 2020 کی بنیاد پر تھا۔ بینک نے اپنی شکایت میں آڈٹ فرم کے پی ایم جی کی جانچ کے نتائج کا بھی ذکر کیا تھا۔ آڈٹ فرم نے اخذ کیا تھا کہ اس معاملے میں قوانین و ضوابط کو طاق پر رکھا گیا، اکاؤنٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی اور غلط اعداد و شمار سامنے رکھے گئے۔

واضح رہے کہ ڈی ایچ ایف ایل کے پروموٹرس کپل ودھاون اور دھیرج ودھاون پہلے سے ہی جیل میں ہیں۔ دونوں کو یَس بینک کے ساتھ فراڈ کے معاملے میں سی بی آئی اور ای ڈی کے کیس کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا۔ دونوں کے اوپر الزام ہے کہ انھوں نے یَس بینک کے کو-فاؤنڈر رانا کپور کے ساتھ مل کر یَس بینک کے ساتھ فراڈ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...