سی بی آئی نے ڈی کے شیوکمار کو تازہ سمن جاری کیا

Source: S.O. News Service | Published on 22nd November 2020, 12:42 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22؍نومبر (ایس او نیوز) مرکزی جانچ سی بی آئی نے آج کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار کو سمن جاری کیا ہے جس میں غیر محسوب اثاثوں کے تعلق سے ان کے خلاف 5؍اکتوبر کو داخلہ معاملہ میں پوچھ تاچھ کرنے 23نومبر کو تفتیش افسروں کے روبرو حاضر ہونے کے لئے کہاگیا ہے۔

حالانکہ میڈیا سے بات چیت کے دوران شیوکمار نے کہا کہ سی بی آئی جانچ افسر سمن کے ساتھ 19نومبر کو میری رہائش گاہ آئے تھے لیکن گھر پر میں موجود نہیں تھا۔ انہوں نے23نومبر کو حاضر ہونے مجھ سے کہا ہے۔میں نے سی بی آئی افسروں کوایک خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ میں ان دنوں میں انتخابی مہم چلانے بسواکلیان اور مسکی میں رہوں گا۔ میں نے ان سے یہ بھی دریافت کیا ہے کہ سمن دی گئی تاریخ کی بجائے کیا 25نومبر کو میں حاضر ہوسکتا ہوں؟ تقریباً 74.93کروڑ روپئے کے غیر محسوب اثاثے رکھنے کے الزام میں سی بی آئی نے شیوکمار اوران کے اہل خانہ کے خلاف معاملہ درج کیاتھا۔

ذرائع کے مطابق کانگریس لیڈر کے خلاف جانچ ایجنسی نے ایک تازہ معاملہ بھی درج کیا ہے۔ یہ مقدمہ اس وقت کا ہے جب شیوکمار کرناٹک میں وزیر تھے۔ اس سلسلہ میں پچھلے 23ستمبر کو اینفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ معاملہ میں شیوکمار کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں دے دیا تھا۔ دہلی ہائی کورٹ نے23/اکتوبر کو انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...