کرناٹک میں بڑھتی بدعنوانی کی سی بی آئی جانچ کرائی جائے، ایس ڈی پی آئی کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 26th August 2022, 9:24 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،26؍اگست (ایس او نیوز؍پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI)نے کرناٹک کے سرکاری محکموں میں 40فیصد کمیشن اور بروہت بنگلورمہانگر پالیکے(BBMP) میں 50فیصد کمیشن اور بدعنوانی میں اراکین اسمبلی اور وزراء کے ملوث ہونے کے الزامات کی سی بی آئی جانچ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس قسم کے انکشافات سے لگتا ہے جیسے کرناٹک کی پوری حکومت بدعنوانی سے بھری ہوئی ہے۔ کرناٹک میں ابھی تک کرپشن کی شرح 40فیصد بتائی جاتی تھی اب یہ بڑھ کر 50فیصد تک پہنچ گئی ہے۔یہ وہ الزام ہے جو ٹھیکیداروں نے لگایا ہے۔ جس سے کرناٹک حکومت ملک کی سب سے بڑی بدعنوان ریاست کے طور پر ابھری ہے۔ اس ضمن میں ایس ڈی پی آئی کے ریاستی صدر عبدالمجید نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ ایک ٹھیکیدار نے ایک کنٹر نیوز چینل کے سامنے اپنا دکھ بیان کیا ہے۔ اس کے مطابق انہیں کام کے ہر مرحلے پر کمیشن دینا پڑتا ہے اور یہ 40فیصد سے زیادہ ہوجاتا ہے۔ٹھیکیدار نے کاروار کے بی جے پی ایم ایل اے روپالی نائک اور اس کے پی اے پر اس سے رقم کا مطالبہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ متاثرہ نے کہا ہے کہ ایم ایل اے کے خلاف اے سی بی میں شکایت درج کرانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ آج تک کوئی کارروائی شروع نہیں کی گئی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت میں کرپشن کس سطح پر ہے۔ عبدالمجید نے کہا ہے کہ کنٹریکٹرز اسوسی ایشن کے صدر کیمپنا نے حکومت پر سنگین الزامات لگائے ہیں اور بتایا کہ وہ اس سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھیں گے۔ اسوسی ایشن کے صدر نے کرناٹک ہائی کورٹ کے ایک موجودہ جج کے ریمارکس کا ذکرکیا ہے کہ حکومت کرناٹک میں غیر قانونی معاوضہ کی رقم مقرر ہے اور اس کی ادائیگی کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا ہے۔ اب سب کا سر شرم سے جھک جانا چاہئے کیونکہ یہ ریمارک ایک معزز جج نے دی ہے۔ ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر عبدالمجید نے اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک کنٹریکٹر ز اسوسی ایشن نے شکایت درج کروائی تھی کہ اس وقت کے آر ڈی پی آر منسٹر کے ایس ایشورپا نے 40فیصد کمیشن کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ بی جے پی کے ایک رکن سنتوش پاٹل نے اس سلسلے میں پی ایم کو خط لکھا تھا اور پی ایم او کی جانب سے کوئی جواب نہ آنے پر انہوں نے خودکشی کرلی۔ اس معاملے کو سی آئی ڈی کو ریفر کیا گیا جس نے چند دنوں میں منسٹر کو کلین چٹ دیدی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایشورپا کو تحقیقاتی ایجنسی کے سامنے پیش ہوئے بغیر ہی کلین چٹ مل گئی۔ عبدالمجید نے کہا اس قسم کی بدعنوان حکومت آزادی کے بعد کے دور میں نہیں دیکھی گئی۔ ایس ڈی پی آئی صدر جمہوریہ سے اس حکومت کو برخاست کرنے اور بد عنوانی کے تمام الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلئے سی بی آئی کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...