این ڈی ٹی وی کے بانیان کے خلاف سی بی ائی نے نیا مقدمہ درج کیا‘ چیانل نے کاروائی کو ”مضحکہ خیز“ قراردیا

Source: S.O. News Service | Published on 22nd August 2019, 11:07 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 22؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) ایف ائی آر میں دعوی کیاگیا ہے کہ ٹی وی چیانل نے 2004اور2010کے درمیان جورقم اکٹھا کی ہے وہ ”وہ ایک بدنام لین دین کی ایک جال کے ذریعہ نامعلوم سرکاری عہدیدیروں کے پیسے کو لانے میں اعتراض ہے“

نئی دہلی۔سنٹرل بیور و آف انوسٹی گیشن (سی بی ائی) نے این ڈی ٹڈی وی کے بانیاں پرانو رائے اور رادھیکارائے کے علاوہ چیانل کے سابق سی ای او وکرم چندرا کے خلاف ”مجرمانہ سازش اور دھوکہ دہی“ ایک تازہ کیس درج کیاہے۔

مذکورہ ایف ائی آر دو دن قبل درج کی گئی ہے جس میں دعوی کیاگیا ہے کہ ٹی وی چیانل نے 2004اور2010کے درمیان جورقم اکٹھا کی ہے وہ ”وہ ایک بدنام لین دین کی ایک جال کے ذریعہ نامعلوم سرکاری عہدیدیروں کے پیسے کو لانے میں اعتراض ہے“۔

سی بی ائی کی ایف ائی آر میں کہاگیا ہے کہ ”سال 2004مئی سے 2010مئی کے وقت کے دوران ایم ایس این ڈی ٹی وی لمیٹیڈ نے دنیا بھر میں 32ماتحت ادارے قائم کئے زیادہ تر ٹیکس کی پناہ لینے والے ممالک جیسے ہالینڈ‘ یوکے‘ دوبئی‘ ملیشیاء‘ موریشیس وغیر ہ۔ان میں سے زیادہ تر کمپنیوں کا کوئی کارباری لین دین نہیں ہوا اور ان کا مقصد سے صرف بیرونی ممالک سے فنڈس حاصل کرنے کی مالی لین دین تھا“۔

اس میں مزیدکہاگیا کہ”مبینہ طور پر یہ لین دین غیر قانونی لین دین ہے اور اس کی سرمایہ کاری این ڈی ٹی وی لمیٹڈ کے ذریعہ نامعلوم سرکاری عہدیداروں نے کی ہے‘ او ربعد میں مختلف لین دین کے طریقوں سے ہندوستان واپس لانے کاکام کیاگیاہے۔

کاروائی نامعلوم بدعنوان سرکاری ملازمین کی این ڈی وی کے ذریعہ سرمایہ کاری پر کاروائی کی گئی ہے“۔

تاہم اس کیس میں کسی بھی سرکاری ملازم کا نام نہیں لیاگیاہے اور کیوں مانا جارہا ہے کہ مذکورہ سرمایہ کاری ”غداری“ پیسوں سے کی گئی ہے۔

تحقیقاتی ایجنسی نے اس بات کا بھی دعوی کیاہے کہ ایک لندن نژاد این ڈی ٹی وی پروموٹر کمپنی جس کا نام نٹ ورک پی ایل سی (این این پی ایل سی) نے

غیرملکی سرمایہ کاری پروموشن بورڈ(ایف ائی پی بی) سے 160ملین ڈالر کی قیمت کی رقم سرمایہ کاری کے لئے حاصل کی ہے جو چیانل کے لئے ہے او راس سے ایف ڈی ای اصولوں کی خلاف وزری ہوئی ہے۔

این ڈی ٹی وی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ ”ایجنسی کو بدعنوانی میں کوئی ایک شواہد نہیں ملے“ اور مذکورہ بانی برائے ادارہ نے ”تمام معاملات کی جانچ میں مکمل تعاون کیاہے“۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔