آئی ایم اے کیس میں سابق وزیر روشن بیگ گرفتار، سی بی آئی کی طرف سے پوچھ گچھ کے بعد 14دن تک عدالتی حراست، جیل منتقل

Source: S.O. News Service | Published on 23rd November 2020, 10:50 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23؍نومبر(ایس او  نیوز) کروڑوں روپے کے آئی ایم اے کیس کے سلسلہ میں اتوار کے روز سی بی آئی نے سابق ریاستی وزیر روشن بیگ کو گرفتار کر لیا اور انہیں 14دنوں تک عدالتی تحویل میں دے کر پرپنا اگرہارا جیل بھیج دیا گیا۔ اس کیس کے سلسلہ میں جانچ کو آگے بڑھاتے ہوئے سی بی آئی نے صبح 11بجے انہیں شہر کے گنگا نگر میں واقع سی بی آئی دفتر طلب کیا اور اس معاملہ میں ان کے شامل ہونے کے شبہ میں دیر شام تک ان سے پوچھ گچھ کی، جس کے بعد انہیں مرکزی ایجنسی نے گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہیں کورمنگلامیں خصوصی سی بی آئی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں انہیں 14دنوں تک عدالتی حراست میں بھیجنے کا فیصلہ سنایا گیا۔ سی بی آئی نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ روشن بیگ نے آئی ایم اے کے سربراہ منصور خان سے رقم لی ہے۔ اس سلسلہ میں سی بی آئی کا دعویٰ ہے کہ سی بی آئی نے فورنسک آڈٹ کروائی ہے،جس کے بعدایجنسی کو یہ شبہ ہے کہ روشن بیگ کو رقم ادا کی گئی ہے۔یہ بھی سامنے آیا ہے کہ سی بی آئی نے آئی ایم اے کے سربراہ منصور خان کوجو فی الوقت پرپنا اگراہارا جیل میں ہیں تین دن قبل اپنی تحویل میں لیا اور ان سے دو دن پوچھ گچھ کے بعد اتوار کو روشن بیگ کو گرفتار کرلیا-

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...