گائیں چوری کرنے کے الزام میں بیندور پولیس نے کیا ایک شخص کو گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 13th July 2019, 12:28 PM | ساحلی خبریں |

بیندور13/جولائی (ایس او نیوز) پچھلے چند دنوں قبل بیندور پولیس اسٹیشن میں ہوئی گایوں کی چوری کے دومعاملات مبینہ ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، جس کا نام عظیم بتایاگیا ہے جوکہ کنداپور گولی انگڈی کارہنے والا ہے۔

 یاد رہے کہ کچھ دن پہلے بیندور کے دو گھروں میں آدھی رات کو گائیں چوری کیے جانے کے واقعات پیش آئے تھے۔ جس کے بعد جانوروں کی چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف یہاں پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے چوروں کی گرفتاری اور ان واقعات کے روک تھام کا مطالبہ کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ ودھان پریشد میں حزب اختلاف کے سابق لیڈر کوٹا سرینواس پجاری اور سابق ایم ایل اے گوپالا پجاری نے بھی متاثرہ خاندانوں سے ملاقاتیں کی تھیں، اور پولیس سے سخت قانونی کارروائی کرنے کی مانگ کی تھی۔

پولیس کے بیان کے مطابق بیندور پولیس سب انسپکٹر تھمیش بی این نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس کی تفتیش جاری رکھی اور پھر کنڈلور کے ایک اخباری نمائندے سے پولیس کو خبر ملی کہ کنڈلور میں ندیم نا می شخص کے گھر پر چوری کی گئی تین گائیں بندھی ہوئی ہیں۔اس خبر پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دھاوا بول کرمذکورہ شخص کے مکان سے تینوں گائیں بر آمد کیں۔ اب پولیس ایک ملزم کی گرفتاری کے بعد دیگر ملزمان کوتلاش کررہی ہے۔چھاپہ ماری اور چوری کی گئی گائیں برآمد کرنے کی یہ کارروائی اڈپی کی ایس پی نیشا جیمز کی رہنمائی میں بیندور پی ایس آئی تھمیش بی این اور ان کے عملے نے انجام دی۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...