اڈپی ضلع پولیس نے کروائی گائیں چرانے کے معاملات میں ملوث157 افرادکی پریڈ۔ شہر بدرکرنے اور غنڈہ ایکٹ لاگو کرنے کی دی گئی وارننگ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th July 2019, 1:00 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی 16/جولائی (ایس ا و نیوز)اڈپی ضلع میں پولیس نے گائیں چرانے کے معاملات میں شامل رہنے والے افراد کو مختلف مقامات پر طلب کرکے ان کی اجتماعی پریڈ کروائی اور انہیں تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ اس طرح کی وارداتوں میں اگر وہ ملوث ہونگے تو پھر ان کے خلاف شہر بدر کرنے یا پھر غنڈہ ایکٹ لاگو کرنے جیسے اقدامات کیے جائیں گے۔

 پولیس کے موڈس آپرینڈی بیوریو(ایم او بی)کے پاس موجود فہرست میں جگہ پانے والے جملہ 157افراد کو اڈپی، کارکلا اور کنداپور سب ڈیویژ ن سطح پر طلب کیا گیا تھا۔کنداپورپولیس سب ڈیویژن میں یہ پریڈ رکتیشوری مندر کے ہال میں کروائی گئی۔اس میں کنداپور پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں آنے والے 15، کنداپور مضافاتی پولیس اسٹیشنوں کے 14، بیندور پولیس اسٹیشن حدود کے 6،شنکر نارائن علاقے سے 5، کولّور سے 4، گنگولی سے 4اور امباگل سے2لوگو ں کے ساتھ جملہ 50افراد کو جمع کیا گیا تھا۔اس موقع پر اڈپی ضلع ایس پی نیشا جیمز، کنداپورپولیس سب ڈیویژن کے افسر نی پی دنیش کمار اور کنداپور ڈیویژن کے دیگر پولیس افسران موجود تھے۔

اڈپی پولیس سب ڈیویژن میں گائے چوری کے معاملات میں ملوث پائے جانے والے افراد کی پریڈ اڈپی ڈی وائی ایس پی ٹی آر جئے شنکر کی قیادت میں سرکل پولیس انسپکٹر کے دفتر میں کروائی گئی۔یہاں پر کوٹا پولیس حدود میں آنے والے 11، ہیریاڈکا سے 10، ملپے سے 7 اور برہماور سے 4 افرادکے ساتھ جملہ 32لوگوں کو جمع کیا گیا تھا۔

 کارکلا میں پولیس سب ڈیویژن کے دفتر کے سامنے ہی گائے چوروں کی فہرست میں شامل افراد کی پریڈ کروائی گئی۔اس میں کارکلا شہری حدود سے 7، کارگلا مضافات سے 14، ہیبری پولیس اسٹیشن حدود سے 15،آجیکارو سے 8، کاپو سے 9،پڈوبیدری سے 10اور شیروا سے 12لوگوں کے ساتھ جملہ 75 افراد کوطلب کیا گیا تھا۔اس موقع پر اڈپی ضلع ایڈیشنل ایس پی کمار چندرا، کارکلا پولیس سب ڈیویژن آفیسر پی کرشنا کانت اور دیگر افسران موجود تھے۔

پولیس کے موڈس آپرینڈی بیوریو (کسی جرم کو مخصوص یکساں طریقے سے انجام دینے والوں پر نظر رکھنے والا شعبہ) کی فہرست میں شامل افراد کو ایسے جرائم سے باز رہنے کی تاکید کرتے ہوئے شہر بدر(تڑی پار)کرنے اور غنڈہ ایکٹ لگانے کی وارننگ دینے کے علاوہ بتایا گیا کہ ان کے تعلق سے تمام سب ڈیویژنل میجسٹریٹس کو تفصیلات روانہ کردی گئی ہیں۔گائے چوروں کی فہرست میں شامل افراد کی پریڈ کروانے کے بعد ان سے بڑی رقم کی ضمانت والے بانڈز پر دستخط بھی کروائے گئے۔ ضلع ایس پی نیشا جیمز نے بتایا کہ گزشتہ مہینے میں پولیس اسٹیشنوں کی سطح پر اس طرح کی پریڈ کروائی جاچکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...