بھٹکل کے کئی ٹائپنگ اور عوامی خدمات والے مراکز پر سرکاری آفسران کا دھاوا؛ نہیں ملے کوئی نقلی شناختی کارڈس

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th October 2020, 12:18 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  6 اکتوبر (ایس او نیوز) ریاست کے بعض علاقوں بالخصوص ضلع اُترکنڑا کے پڑوسی علاقوں  میں نقلی شناختی کارڈس اور نقلی آدھار کارڈس بنائے جانے کی اطلاعات ملنے کے بعد پیشگی اقدامات کے طور پر آج منگل شام کو بھٹکل کے جملہ 23 ٹائپنگ و عوامی خدمات والے سینٹروں پر تحصیلدار  نے پولس کی مدد لے کر دھاوا بولا اور سینٹروں میں  موجود   کمپوٹرسمیت انہیں جاری کئے گئے   لائسنس  کی جانچ کی۔ سینٹروں میں تحصیلدار نے پوچھا  کہ وہ یہاں کون کونسے کارڈس بناتے ہیں اور اُسے بنانے کے لئے اجازت نامے کہاں سے حاصل کئے گئے ہیں۔ آدھار کارڈس، شناختی کارڈس، پان کارڈس وغیرہ بنائے جانے کے تعلق سے ضروری معلومات حاصل کیں ۔

اس موقع پر تحصیلدار روی چندرا کے ساتھ پروبیشنری مدت کے لئے بھٹکل میں ڈیوٹی انجام دینے والے   آئی پی ایس آفسر کوشل چوکسی، پی ایس آئی بھرت اور دیگر اہلکار موجود تھے۔

اچانک عوامی خدمات والے ان مراکز میں اچانک دھاوا بولنے اور جانچ کی کاروائی کے تعلق سے پوچھے جانے پر تحصیلدار روی چندرا نے بتایا کہ پڑوسی اضلاع میں  نقلی  ووٹر آئی ڈی کارڈس بنائے جانے کی شکایتیں ملی تھیں جس پر بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر بھرت نے ہدایت دی تھی کہ  بھٹکل کے 23 عوامی خدمات والے مراکز پہنچ کر جانچ کریں، انہوں نے بتایا کہ بھٹکل کے کسی سینٹرس میں اس طرح کے نقلی کارڈس بنائے جانے کی کوئی شکایت نہیں ملی تھی ہم  صرف پیشگی اقدامات کے تحت جانچ کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جانچ کے دوران ہم نے پایا کہ  بھٹکل میں کہیں پر بھی نقلی کارڈس نہیں بنوائے جارہے ہیں،اور یہاں کے ٹائپنگ اور آدھار کارڈس بنائے جانے والے  مراکز میں حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے ضروری اجازت نامے بھی موجود ہیں۔کسی سینٹرس میں بھی کسی طرح کی مشکوک سرگرمیوں کا پتہ نہیں چلا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...