ہندوستان میں کورونا کا قہر: 9 ہزار سے زائد نئے معاملے، متاثرین کی تعداد تقریباً 2.17 لاکھ

Source: S.O. News Service | Published on 4th June 2020, 4:26 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،4؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے نو ہزار سے زائد معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی کل تعداد 216919 تک پہنچ گئی ہے۔ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9304 نئے معاملات کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 216919 ہو گئی۔ اس دوران مزید 260 لوگوں کی موت کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 6075 ہو گئی۔ ملک میں اس وقت پرکورونا کے 106737 فعال معاملے ہیں، جبکہ 104107 لوگ اس وبا سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

مہاراشٹر اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2560 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 122 لوگوں کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس سے متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 74860 اور اس جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2587 ہو گئی ہے۔ اس دوران ریاست میں 996 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہونے والوں کی کل تعداد 32329 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں تامل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے، جہاں متاثرین کی تعداد 25872 تک پہنچ گئی ہے اور 208 اموات ہوئی ہے جبکہ 14316 لوگوں کے علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی دی جا چکی ہے۔ کورونا کی وجہ سے قومی دارالحکومت دہلی کی بھی حالت کافی تشویشناک بنی ہوئی ہے اور ملک میں دہلی متاثرین کی تعداد کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔ دہلی میں 23645 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 606 لوگوں کی جان جا چکی ہے جبکہ 9542 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

اس کے بعد کووڈ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں ملک کی مغربی ریاست گجرات ہے۔ گجرات میں اب تک 18100 افراد اس سے متاثرہ ہوئے ہیں اور 1122 لوگوں نے جان گنوائی ہے۔ اس کے علاوہ 12212 لوگ اس بیماری پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ راجستھان میں بھی کورونا کا قہر جاری ہے اور یہاں متاثرین کی تعداد 9652 ہو گئی ہے اور 209 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جبکہ 6744 لوگ مکمل طور ٹھیک ہوئے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں 8588 لوگ کورونا متاثرہ ہوئے ہیں اور 371 کی اس سے موت ہو گئی ہے جبکہ 5445 لوگ انفیکشن سے جنگ جیت چکے ہیں۔

آبادی کے حساب سے ملک کے سب سے بڑے ریاست اتر پردیش میں اب تک 8729 لوگ کورونا وائرس کی زد میں آئے ہیں اور 229 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 5176 لوگ اس سے ٹھیک ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال میں 6508 لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 345 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور اب تک 2580 لوگ ٹھیک ہوچکے ہیں۔

جنوبی ہند کی ریاست آندھرا پردیش میں 4080 اور کرناٹک میں 4063 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور ان ریاستوں میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بالترتیب 68 اور 53 ہے۔ مرکز کے زیر انتظام صوبہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2857 ہو گئی ہے اور 34 اموات ہوئی ہے۔ پنجاب میں 47، بہار میں 25، ہریانہ میں 23، کیرالہ میں 11، اتراکھنڈ میں آٹھ، اڑیسہ میں سات، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ میں اور چندی گڑھ میں پانچ، آسام میں چار، چھتیس گڑھ میں دو اور لداخ اور میگھالیہ میں اس وبا سے ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

جمعیۃ علماء ہند کے سابق ناظم عمومی اور موجودہ نائب صدر مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال پر ملال

         جمعیۃ علماءہندکےنائب صدر،جانشین امام اہل سنت مولاناعبدالعلیم فاروقی ؒکےسانحہ ارتحال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے  مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر) نےکہاکہ مولانا ایک  تاریخی ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔