بنگلورومیں AY.4.2 کوویڈ کے تین معاملات سمیت ریاست میں 7 معاملات

Source: S.O. News Service | Published on 28th October 2021, 12:14 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 28؍اکتوبر (ایس او نیوز)  بنگلورو میں AY.4.2کووڈ۔19 کے تین معاملات سمیت ریاست میں 7 معاملات دریافت ہوئے ہیں، غیر ممالک میں ڈیلٹا AY.4.2 کووڈ وائرس کی نئی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اس نئی قسم کے وائرس سے کرناٹک میں بھی 7 افراد متاثر پاگئے ہیں، جن میں 3 افراد کا تعلق بنگلورو سے ہے، محکمہ صحت و خاندانی بہبود کے کمشنر ڈی رندیپ نے یہ اطلاع دی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ریاست میں کووڈ۔ 19 معاملات  زیر قابو ہیں۔ حکومت نے غیر ممالک سے آنے والوں کیلئے یہ شرط رکھی ہے کہ ان کو ریاست میں ہوائی جہاز سے اترنے کے بعد آر ٹی پی سی  آر ٹسٹ رپورٹ پیش کرنی ہوگی ، جو ان کی آمد سے 72 گھنٹے پہلے لی گئی ہو۔ اس رپورٹ کو ان کی طرف سے پہلے ہی ایئر سویدھا پورٹل  پر اپلوڈ کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ کوارنٹائن یا دیگر پابندیاں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومت کووڈ۔ 19 کی اس نئی قسم کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اقدامات کرے گی۔ یہ وائرس پہلے ہی غیر ممالک میں پھیل چکا ہے، تاہم ابھی تک اس وائرس سے کسی کی موت ہونے کی خبر نہیں ہے، تا ہم ایک یا دو افراد کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل  کیا گیا ہے۔ 

دوسری طرف ریاست میں کورونا پازیٹیو معاملات کی تعداد قابل لحاظ حد تک کم ہونے لگی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے  میں 277 پازیٹیو معاملات رونما ہوئے ، 7 افراد ہلاک ہوئے ،  محکمہ صحت و خاندانی بہبود نے مزید بتایا کہ باگل کوٹ ، بیدر، چامراج نگر، داونگرے، دھارواڑ ، گدگ، ہاویری، کلبرگی ، کولار ، کوپل، رائچور ، وجئے پور اور یادگیر میں کوئی بھی پازیٹیو معاملات رونما نہیں ہوا۔ 

 دوسری طرف بیلاری ، بیلگاوی ، بنگلور دیہی ، چکبالا پور، چکمگلورو ، چترادرگہ، کورگ، منڈیا ، رام نگرم ، شیموگہ، ٹمکورو ، اُڈپی اور اتر کنڑا میں 10 سے کم پازیٹو معاملات رونما ہوئے ، بنگلورو میں 169، دکشن کنڑا 23، ہاسن 18، میسورو 19 سمیت ریاست بھر میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 277 پازیٹیو معاملات رونما ہوئے، کل متاثرین کی تعداد 29،86،553 ہوگئی ۔ 343 مریض صحت یاب ہو کر اسپتالوں سے رخصت ہوئے ، صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 29،39،990 ہوگئی۔ اب بھی ریاست میں 8،510 مریض زیر علاج ہیں۔ بنگلورو دیہی اور کولار میں فی کس 2 افراد ہلاک ہوئے ، بنگلورو شہر میں 3 ، ہاسن 2 سمیت کل 7 افراد ہلاک ہوئے ، کل مہلوکین کی تعداد 38،024 ہوگئی ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...