بھٹکل : نجی جگہ سے لینٹل توڑ کر لوہے کی سلاخیں چوری کرنے کا معاملہ - جے سی بی ڈرائیور کے خلاف درج کی گئی شکایت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th January 2023, 5:30 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 19 / جنوری (ایس او نیوز) بھٹکل گُڈ لک روڈ کے مقیم محمد زبیر ایکیری نے ٹاون پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے کہ نیشنل ہائی وے فور لین کا کام کرنے والی جے سی بی مشین کے ڈرائیور نے ان کی نجی جگہ پر بٹھائے گئے لینٹل توڑ کر اس میں سے لوہے کی سلاخیں چوری کی ہیں ۔ 

    مذکورہ ڈرائیور اور اس کے سُپروائزر کے خلاف درج کروائی گئی شکایت میں  زبیر  صاحب نے بتایا ہے کہ نیشنل ہائی وے سے متصل ان کی نجی جگہ پر دکان موجود ہے اور بھاری گاڑیوں کی آمد و رفت میں سہولت کے لئے انہوں نے دکان کے سامنے عمدہ کوالٹی کے لینٹل بنوائے تھے جس میں لوہے کی بھاری سلاخیں استعمال کی گئی تھیں ۔  قریب ہی آئی آر بی کمپنی والے ہائی وے کا کام کر رہے تھے ۔ اچانک جے سی بی (KA 47-M3951) کا ڈرائیور اپنی گاڑی بلاضرورت ان کی جگہ پر لایا اور اچھے خاصے لینٹل توڑ کر اس کے اندر موجود سلاخیں اٹھا کر جے سی بی میں رکھ دیا جس میں اس کے سپروائزر نے بھی تعاون کیا ۔ 

    شکایت میں مزید کہا گیا ہے کہ جب مقامی لوگوں نے ڈرائیور سے اس طرح بلا وجہ لینٹل توڑنے اور سلاخیں چوری کرنے کے بارے میں پوچھ تاچھ کی تو اس نے غلطی کا اعتراف تو کیا مگر اپنے سُپروائزر کے تعاون سے لوہے کی سلاخیں جے سی بی میں ہی رکھ  کر لے گیا ۔ 

    شکایت کنندہ نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مذکورہ ڈرائیور پر چوری کا کیس داخل کرکے اس کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کی جائے ۔ 

اس معاملے کو لے کر سوشیل میڈیا پر دو وڈیو کلپس بھی وائرل ہوئی ہیں جس میں  ایک مقامی سماجی کارکن اور پنچایت ممبر مصباح الحق کی آواز کے ساتھ شفاء کراس کے قریب نیشنل ہائی وے پر  متعلقہ سُپروائزرکو آڑے ہاتھ لیتا ہوا دیکھا گیا ہے کلپ میں  دیکھا گیا ہے کہ  سُپروائزر  یا کوئی اسٹاف اپنی غلطی کو تسلیم کررہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...