مدھیہ پردیش کے بھوپال میں نماز کے لیے جمع ہونے پر امامِ مسجد سمیت 28 لوگوں کے خلاف معاملہ درج

Source: S.O. News Service | Published on 27th March 2020, 5:57 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھوپال،27؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا وائرس کی دہشت کے درمیان پورے ہندوستان میں لاک ڈاؤن ہے اور جگہ جگہ مسجدوں سے اعلان کیا گیا ہے کہ لوگ اپنے گھروں پر ہی نماز کا اہتمام کریں۔ حتیٰ کہ نمازِ جمعہ کی جگہ بھی لوگوں سے ظہر کی نماز گھروں پر ہی پڑھنے کے لیے کہا گیا ہے۔ اس کے باوجود کچھ مساجد میں باجماعت نمازیں ہو رہی ہیں جس کا نمونہ مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں بھی دیکھنے کو ملا۔

ذرائع سے ملی اطلا ع کے مطابق بھوپال کے اسلام پورہ واقع زینب مسجد میں جمعرات کی شب 8 بجے کئی لوگ نماز عشاء کے لیے جمع ہوئے تھے۔ جب یہ بات مقامی پولس کو پتہ چلی تو انھوں نے مسجد کے امام اور دیگر 27 لوگوں کے خلاف معاملہ درج کر لیا۔ دراصل پورے ملک میں لاک ڈاؤن تو ہے ہی، کئی علاقے ایسے ہیں جہاں دفعہ 144 بھی نافذ ہے اور بھوپال بھی ان میں شامل ہے۔ اس کے باوجود اسلام پورہ کے لوگ زینب مسجد میں نمازِ عشاء کے لیے جمع ہوئے۔

تلیا پولس تھانہ کے ایک افسر نے اس سلسلے میں میڈیا کو بتایا کہ "امام کے علاوہ 27 دیگر لوگوں کے خلاف دفعہ 188 (سرکاری افسر کے قانونی حکم کی خلاف ورزی)، دفعہ 269 (نظرانداز کرنے والا عمل جس سے زندگی کے لیے نقصاندہ مرض کا انفیکشن پھیلنے کا امکان ہو) اور دفعہ 270 (غلط کام، جس سے زندگی کے لیے خطرناک مرض کا انفیکشن پھیلنے کا امکان ہو) کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔"

قابل ذکر ہے کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اور جمعیۃ علماء ہند جیسی معروف مذہبی تنظیموں کے ساتھ ساتھ ملک کی متعدد معروف مذہبی شخصیتوں نے بھی پریس بیان، ویڈیو پیغامات اور سوشل میڈیا کے ذریعہ مسلمانوں سے یہ اپیل کی ہے کہ وہ مسجدوں میں باجماعت نماز ادا کرنے سے پرہیز کرتے ہوئے گھروں پر عبادت کریں کیونکہ اس سے کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ نمازِ جمعہ کے لیے بھی لوگوں کو مسجدوں میں جانے سے روکا گیا ہے اور گھروں پر نمازِ ظہر ادا کرنے کے لیے کہا گیا ہے اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کوئی عذر ہونے پر اسلام میں اس کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے باوجود کچھ مساجد میں باجماعت نماز ادا ہو رہی ہے جس سے سماج میں ایک غلط پیغام جا رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو ایئر پورٹ پر بم رکھنے کا معاملہ ؛ ملزم آدتیہ راؤ سے پوچھ تاچھ کیلئے مرکزی وزارت داخلہ سے اجازت کا انتظار

گودی میڈیا نے منگلورو ایئر پورٹ پر بم رکھ کر تہلکہ مچانے والے سنگھ پریوار سے جڑے نوجوان آدتیہ راؤ کے معاملہ پر پوری طرح اب تک خاموشی اختیار رکھی ہے اور اب تک اس سلسلہ میں کوئی خبر ہی نہیں دی گئی تھی، اس معاملہ پر پردہ ڈالنے کی بھی کوشش جاری ہے ،

مزدوروں کا 85 فیصد ریل کرایہ مرکز کے ذریعہ ادا کرنے کا جھوٹ عدالت میں بے نقاب

مہاجر مزدوروں کو ان کے آبائی وطن روانہ کرنے کے لیے ریلوے کا 85 فیصد کرایہ مرکزی حکومت کی جانب سے ادا کیے جانے کا بی جے پی کاجھوٹ آج اس وقت بے نقاب ہوگیا جب سپریم کورٹ کے روبرو مرکزی حکومت کے سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ریلوے کرائے کا پورا خرچ ریاستی حکومتوں ...

بنگال بی جے پی صدردلیپ گھوش کا شرمناک بیان، کہا ”ٹرینوں میں مزدوروں کی موت معمولی واقعہ“

مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے شرمک اسپیشل ٹرین میں بھوک اور پیاس کی وجہ سے ہونے والی اموات کو 'معمولی اور چھوٹا' واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے لیے انڈین ریلوے کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اس چھوٹے سے واقعے کو حد سے زیادہ حساس ...

کورونا بحران میں ہندوستانی معیشت کو لگا جھٹکا، ترقیاتی شرح نمو کم ہو کر 4.2 فیصد رہ گئی

مینوفیکچرنگ اور کنسٹرکشن شعبے کے کمزور مظاہرے کے سبب مالی برس 20-2019 میں مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 19-2018 کے 6.1 فیصد سے کم ہو کر 4.2 فیصد رہ گئی۔ سینٹرل اسٹیٹِسٹِک آفس (مرکزی شماریاتی دفتر) کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 31 مارچ 2020 کو ختم گزشتہ مالی ...

وزیراعظم نریندر مودی سے امیت شاہ کی ملاقات، لاک ڈاؤن 5 پر وزرائے اعلی کی رائے سے واقف کرایا

چوتھے مرحلہ کا لاک ڈاون ختم ہونے سے دو دن قبل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج یہاں وزیراعظم نریندر مودی سے اس بارے میں تفصیلی بات چیت کی اور انہیں اس سے متعلق ریاستوں کے وزرائے اعلی کی رائے اور مشوروں سے واقف کرایا۔

مغربی بنگال حکومت کا بڑا فیصلہ، یکم جون سے مساجد سمیت تمام عبادت گاہیں کھولنے کی اجازت

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے یکم جون سے ریاست میں مذہبی مقامات کو کھولنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مندر، مسجد گرودوارہ اور دیگر مذہبی مقامات کھولے جائیں گے مگر 10 سے زیادہ افراد ایک ساتھ جمع نہیں ہوسکتے ہیں۔

بھٹکل میں ریت سےبھرے آٹو رکشہ کو پولس نے کیا ضبط

تعلقہ کے مُنڈلی نستار سمندرکنارے سے ریت تھیلوں میں بھرکر گڈس آٹو رکشہ پر لاد کر  لے جانے کے دوران  بھٹکل پولس اور محکمہ محصولات کی ٹیم نے چھاپہ ماردیا، جس کے دوران بتایا گیا ہے کہ آٹو ڈرائیور فرار ہوگیا، البتہ پولس نے رکشہ کو ضبط کرلیا۔واردات جمعہ کو پیش آئی۔