انکولہ میں پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی تصویر اتار کر عام کرنے والے بی جے پی کارکن کے خلاف ہوا کیس درج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th April 2019, 7:23 PM | ساحلی خبریں |

انکولہ 27/اپریل (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا میں منعقد ہوئی دوسرے مرحلے کی پولنگ کے دوران انکولہ کے ایک پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی تصویریں اتار کر سوشیل میڈیا پرعام کرنے والے بی جے پی کارکن کے خلاف الیکشن کمیشن کے افسران نے انکولہ جے ایم ایف سی عدالت میں شکایت داخل کی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق انکولہ کے بوبروواڈا گرام پنچایت علاقے کے پی ایم ہائی اسکول میں قائم کیے گئے بوتھ نمبر 217میں ووٹر نمبر 225کے ذریعے بی جے پی امیدوار اننت کمار ہیگڈے کے حق میں ووٹ ڈالنے کا منظرسندیپ پڈتی نامی بی جے پی کارکن نے اپنے موبائل کیمرے میں قید کرلیااوراسے سوشیل میڈیا پر عام کردیا۔انتخابی ضابطے کے لحاظ سے چونکہ یہ ایک غیر قانونی حرکت ہے اس لئے جیسے ہی یہ بات انتخابی افسران کے علم میں آئی تو انہوں نے ملزم کے خلاف عدالت میں شکایت درج داخل کردی۔الیکشن کمیشن کے حکم کی خلاف ورزی کے لئے آئی پی سی کی دفعہ 188اور خفیہ ووٹنگ کے قانون آر پی آئی کی خلاف ورزی کے لئے دفعہ 128کی تحت کیس داخل کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔